ایجوویژن نے طلبہ و طالبات کے کیریئر کی پلاننگ کے لیے معاشرتی حالات ، تعلیمی نظام ، کام کے مواقع اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع کیریئر پلاننگ پروگرام متعارف کروایا ہے
اس سیکشن میں پاکستان کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے تمام کورسز کی مکمل پروفائل حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
ایجوویژن تازہ ، بروقت اور تیز ترین معلومات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو آسان اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے تمام تر معلومات کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کی بنائی اس نیلی چھت کے نیچے نامعلوم کتنے لیڈر آئے، اپنا کردار نبھایا اور اگلے جہاں چلے گئے۔ ان میں سے ہر ایک اپنی اپنی خصوصیات، قابلیتیں اور انداز رکھتا تھا۔ کسی کو جہانگیری اچھی لگتی اور کسی کو کارِجہانداری۔ کسی نے سکون سے نظامِ زندگی کو جوں کا توں رکھتے ہوئے اپنی لیڈشپ کا عرصہ گزار دیا اور کسی نے انسانوں کی بہتری کو اپنا مقصدِ حیات بنایا۔ ان میں کچھ ایسے بھی رہے جو دوسروں کی توجہ کا مرکز بنے۔ یہ ایسی لیڈرشپ ہے کہ اس کی آنکھیں ہوتی تو مدہوشی کا جام لیے ہیں لیکن وہ افراد کو سراپا بیدار کر دیتی ہیں۔
یہ ایسے لیڈر ہیں کہ ان کی زیرِ قیادت مثبت تبدیلی کے لیے انسانی زندگی فنا بھی ہو جائے تو وہ کامیاب کہلاتی ہے۔ خطرناک اور مشکل حالات میں ان کا حوصلہ اور اعتماد کام کرتا ہے۔وہ اندر سے شفاف اور باہر سے ایک ایسی جاذب شخصیت کے مالک ہوتے ہیں کہ انسانی نظر اُن سے نظر ہٹتی نہیں۔ اُن کے جلسے میں کھڑا شخص ان کا کوئی ایک لفظ نہیں سمجھتا مگر اعلان کرتا ہے کہ میرا لیڈر یہی ہے۔ اس لیڈر کی نگاہیں وہ بات کہہ دیتی ہیں کہ جن کے کہنے کے لیے الفاظ کم ہوتے ہیں۔
شخصیت میں کرشمہ قدرت دیتی البتہ اصل کرشمہ اس وقت نمودار ہوتا ہے کہ جب زندگی بامقصد بنتی ہے۔ یہ اسی مقصد کا اثر ہوتا ہے کہ لیڈر کے ساتھ چلنے والا ہر فرد بھی اپنی زندگی کا مقصد پا لیتا ہے۔ ایسا لیڈر جس معاشرے کو میسر آئے گا وہ معاشرہ لازمًا اپنے اندر تبدیلی لائے گا۔ پیروکاروں کے ہجوم اور جذباتی وابستگی کے باوجود یہ لیڈر اپنی بہتری سے غافل نہیں رہتے۔ مستقل مزاجی ان کا شیوہ ہے اور وہ ٹھوس اور اعلیٰ زبان استعمال کرتے ہیں۔ ان کے منہ سے ادا ہونے والے الفاظ اور ان کی بدنی بولی ہم آہنگ ہوتے ہیں۔
یہ عام مشاہدہ ہے کہ مضبوط ایمان کے ساتھ برابری کی سطح پر آکر تعلق داری، عاجزی اور ہمدردی کے ساتھ آسان اور صاف زبان میں بات کر کے ہی دوسروں کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔ کرشماتی لیڈر میں یہ خصوصیات ہوتی ہیں۔ انھی خصوصیات کی بنا وہ فرد اور اجتماعیت کو وژن دے سکنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ اس کی شخصیت کی پختگی لوگوں کو لفظی امید کے بجائے حقیقی جوش اور جذبہ دیتی ہے اور تا دیر اپنے اثرات قائم رکھتی ہے۔
نوٹ: یہ تحریر میری نئی کتاب ۔: ۔۔ لیڈر شپ : قیادت کون کرے گا ؟ ۔۔ میں سے ہے اور میرے ایک بہت پرانے دوست کے نام لکھی گئی ہے ۔ اس کا نام آپ خود تلاش کر لیں گے ۔
Undergraduate Admission MBA Admission Data Science Universities BS Data Science Admission Pharm.D Admission Pharm.D Universities BS Software Enigneering SE Admission BBA Admission Banking & Finance Universities Universities in Lahore Universities in Karachi Artificial Intelligence AI Admission