ایجوویژن نے طلبہ و طالبات کے کیریئر کی پلاننگ کے لیے معاشرتی حالات ، تعلیمی نظام ، کام کے مواقع اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع کیریئر پلاننگ پروگرام متعارف کروایا ہے
اس سیکشن میں پاکستان کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے تمام کورسز کی مکمل پروفائل حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
ایجوویژن تازہ ، بروقت اور تیز ترین معلومات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو آسان اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے تمام تر معلومات کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے ۔
: Yousuf Almas
آئی ایس ایس بی کے لیے سلیکٹ ہونے والے خوش بھی بہت ہوتے ہیں اور پریشان بھی۔ خوش اس لیے کہ ایک مرحلہ مکمل ہوا اور اہم ترین اور آخری مرحلے میں جانا ہے۔ پریشانی اس لیے کہ ISSB کے بارے میں سو طرح کے قصے مشہور ہیں۔ جیسے وہاں سے انسان کامیاب نہیں ہوتے بلکہ جنوں کی نسل کامیاب ہوتی ہے حالانکہ وہی 18، 20 سال کے نوجوان ہی سلیکٹ ہوتے ہیں۔
ISSB (Inter Services Selection Board) میں تمام فورسز یعنی آرمی، ائیر فورس اور نیوی تینوں میں سلیکشن کے لیے Candidate آتے ہیں۔ یہاں تمام سٹوڈنٹس کو تین دن کے لیے رہنا ہوتا ہے۔ ان تین دنوں میں ذیل کی سرگرمیاں کروائی جاتی ہیں۔
ان تمام سرگرمیوں کا بنیادی مقصد آپ میں دس چیزیں چیک کرنا ہوتا ہے۔ لہٰذا آپ ان کو ٹھیک سے پڑھ لیں اور سمجھ لیں تاکہ آپ اپنا ذہن بھی بنائیں اور با آسانی تمام سرگرمیاں کرسکیں۔
اہم باتیں دو ہیں ۔ اگر وہ سمجھ آجائیں اور ان پر عمل ہوجائے تو پھر ISSB میں کامیابی اور آفیسر بننے کے امکانات بہت زیادہ ہوجاتے ہیں۔ ان میں ایک بات تو یہ ہے کہ ISSBوالے کیا چیک کرتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ ISSB کے اس سارے عمل میں کیا کیا کام نہیں کرنے۔ کیا احتیاطیں ملحوظ رکھتی ہیں۔
ISSB میں عمومی طور پر فوج میں خصوصي طور پر دس خصوصیات کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اور انہی کی بنیاد پر انتخاب کیا جائےگا۔ اس لیے کہ بعد کی فوجی زندگی میں جو کام کرنے ہوتے ہیں ان کے لیے ان خصوصیات کا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ نے ان چیزوں کو اپنے اندر چیک کیا اور اکثریت کی موجودگی میں آرمی آفیسر کے لیے اپلائی کرتے ہیں اور ساتھ میں کسی کیریئر کونسلر کی شاباش بھی لے لیتے ہیں تو پھر ان شاء اللہ آپ کی کامیابی یقینی ہے۔ آپ چند مہینوں بعد فون کرکے اطلاع دیں گے کہ میں ملٹری اکیڈمی کاکول، ایبٹ آباد پہنچ چکا ہوں۔
Undergraduate Admission MBA Admission Data Science Universities BS Data Science Admission Pharm.D Admission Pharm.D Universities BS Software Enigneering SE Admission BBA Admission Banking & Finance Universities Universities in Lahore Universities in Karachi Artificial Intelligence AI Admission