ایجوویژن نے طلبہ و طالبات کے کیریئر کی پلاننگ کے لیے معاشرتی حالات ، تعلیمی نظام ، کام کے مواقع اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع کیریئر پلاننگ پروگرام متعارف کروایا ہے
اس سیکشن میں پاکستان کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے تمام کورسز کی مکمل پروفائل حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
ایجوویژن تازہ ، بروقت اور تیز ترین معلومات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو آسان اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے تمام تر معلومات کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے ۔
کسی کے گھر جانے سے پہلے اطلاع دینی ضروری ہے یا نہیں ؟
یہ ایک سوال تھا جس کے بہت دلچسپ جوابات پڑھنے کو ملے ۔ پچھلے کافی سالوں سے یہ تجربہ نہیں ہوا کہ کوئ ہمارے گھر بغیر بتاۓ آیا ہو اس کیے کہ یہ ایک نارمل انداز ہے یہاں کسی کو اس کی مرضی کے بغیر تکلیف نہ دینا ۔ اکثر الحمدللّٰہ ایک اطمینان اور خوشی محسوس کرتے ہین کہ کوئ اس طرح کی تکلیف دینے والی حرکت نہیں کرتا اور کسی کے آنے سے پہلے ہم پوری طرح استقبال کے لیے تیار ہوتے ہیں ۔اپنا حلیہ درست کر کے ، بچوں کو مناسب ہدایات دے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مہمان گھرپر ہوں اور بچے نظر انداز ہوں اس لیے ان کو اس دوران کیا کرنا ہے ، چولہا بند کر کے ، کچن صاف کر کے جو ظاہر ہے پھیلتا سِمٹتا رہتا ہے ، گھر میں خوشبو کا چھڑکاو کر کے یا کوئ من پسند کینڈلز جلا کر تاکہ آنے والے کو ناگوار کوی بو نہ آۓ ۔ اگر چھوٹے بچے آرہے ہیں تو خطرناک objects ان کی پہنچ سے دور رکھ کہ اور اگر اسی طرح کوئ بڑے بچے آرہے ہیں تو بچوں کو ہدایت دے کہ ان کا کیسے خیال رکھیں کہ وہ بور نہ ہوں، خود اپنی اور بچوں کی نمازوں کے ادائیگی کر کے تاکہ کسی سے بات چیت میں نماز نہ بھول جاۓ خود وغیرہ وغیرہ۔
بچپن کی کچھ کچھ یادیں اب بھی دماغ میں ہیں جب امی کی کچھ قریبی دوستیں اچانک گھر آتیں اور بیل بجنے کے بعد دروازہ کھولنے پر اندازہ ہوتا کہ کون کھڑا ہے ۔ ہم ہکا بکا سوچتے رہ جاتے کہ اب کیا کیا جاۓ ۔۔ہمارے خیال میں چاہے آپ بہن بھائ ہون ، قریبی رشتہ دار ہوں یا دور کے ،بے تکلف دوست ہوں یا جاننے والے بغیر اطلاع دیے کسی کے ہاں جانا مناسب نہیں ۔جس کی کئ وجوہات ہیں :
۱۔ہو سکتا ہے کہ وہ اس وقت آرام کرنے کے موڈ میں ہو ، تھکاوٹ ہو یا گھر میں کوئ اور بیمار ہو جس کو توجہ کی ضرورت ہو ۔
۲۔فیملی ٹائم ہو سکتا ہے جس کا مقصد فیملی بونڈنگ ہو اور کیا پتا یہ وقت بڑی مدت بعد ممکن ہوا ہو ۔
۳۔کیا پتا گھر میں کوئ ایسی چیز موجود نہ ہو جس سے تواضع کی جا سکے اور بعض لوگوں کے کیے یہ بہت شرمندگی کا باعث ہوتا ہے کہ مہمانوں کی تواضع نہ کر سکیں ۔یا ہوسکتا ہے گھر والوں کے کھانے کا وقت ہو اور صرف کم مقدار میں کھانا موجود ہو جو آپ کے جانے سے صاحب خانہ کو ایک مشکل اور کوفت میں مبتلا کر دے ۔
۴۔گھر کی صفائ نہ ہوئ ہو کسی بھی وجہ سے اور آپ کی اچانک آمد کسی کو انتہائ پریشان اور گھبراہٹ میں مبتلا کردے ۔
۵۔کسی کا اپنا کوئ پلان ہو آنے جانے کا جو آپ کے جانے سے متاثر ہو جاۓ ۔
۶۔یا ان کے گھر پہلے ہی کوئ مہمان موجود ہو اور آپ کے جانے سے ایک بدمزگی ہو جاۓ ۔کیا پتا کس نوعیت کے مہمان ہوں اور ان کی خاطر مدارات اور یا گفتگو کا موضوع کوئ حساس نوعیت کا ہو جو آپ کی موجودگی میں نہ ہو سکے یا ان کے گھر بیک وقت ایک ہی مہمان کو بٹھانے کی جگہ ہو ۔
*کبھی کبھی لوگ بتانے سے اس لیے گھبراتے ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسری طرف سے کوئ مصروفیت بتا کر معذرت کر لی جاۓ اور ہم نہ جا سکیں تو اس سے ڈرنے کے بجاۓ یہ سوچ لینا چاہیے کہ اگر ہم بغیر بتاۓ جائیں گے تو دوسرا کتنی ناگواری محسوس کرے گا چاہے سامنے مسکراتا رہے اور أپ کے بارے میں اس کا تاثر بگڑ جاۓ گا ۔اس کے بجاۓ یہ کوشش کی جا سکتی ہے کہ لوگوں کو بھی اپنے گھر انوائیٹ تاکہ دوسری طرف سے بھی آپ کو اپنے گھر بلانے کی عزت و احترام دیا جاۓ ۔
*اسی طرح اگر ہمارے بغیر بتاۓ جانے کا نیک مقصد یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کسی کو پریشانی میں مبتلا نہ کریں اور کوئ خواہ مخواہ انتظام نہ کرے تو کھل کر یہ بات بتا دیں کہ ہم گھر سے کھانا کھا کر نکل رہے ہیں یا ابھی کم صرف ملنے آرہے ہیں اس لیے براۓ مہربانی کوی تکلف نہ کریں ۔۔ ان اوقات میں نہ جائیں جو یا تو دن کا بالکل ابتدائ حصہ ہو اور لوگ ابھی خود کو اور گھر کو سمیٹ رہے ہوں یا بہت لیٹ جیسے ہمارے ابا کو کسی کا عشاء کے بعد انا نا پسند تھا ۔
*اس کے علاوہ ظاہر ہے کہ یہ تعلق اور معاملات یا عادت یا موقع پر ڈیپینڈ کرتا ہے کہ یا تو تعلق اتنا گہرا ہے ، معاملات اتنے بے مثال ہیں کہ کسی کا اچانک آنا دل کو خوش کر دے یا موقع ایسا ہے جیسے سالگرہ یا کوئ خوشی کا موقع یا خدا نخواستہ غم کا کہ لوگ بغیر اطلاع ہی آنا متوقع ہیں یا پھر یہ کہ آپ کو عادت ہو ایسے اچانک مہمانوں کو ڈیل کرنے کی اور گھر کا سیٹ اپ بھی اسی طرح ہو تو پھر کوی حرج نہیں ۔۔
*اسی طرح وہ اچانک مہمان بھی اس سے مثتثنی ہیں جو کسی مشکل یا ایمرجنسی کی وجہ سے اچانک آپ کو زحمت دے دیں یقیناً ایسی مشکل میں کسی کے کام آنا باعث اجر و ثواب ہے ۔
کسی کے گھر جاکر جن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے :
۱۔کسی کے گھر جاکر بہت زیادہ صفائ پر اس کی بار بار غیر ضروری تعریف سے وہ اگلی دفعہ کے لیے پریشر میں مبتلا ہو سکتا ہے کہ آپ کو بلانے سے قبل وہ پہلے کونا کونا صاف کرے اور اسی طرح اگر کسی کا گھر پھیلا ہوا ہو تو بار بار اُس کو احساس دلانا یا ُاٹھ کر سمیٹنا شروع کر دینا اس کو شرمندگی میں مبتلا کر سکتا ہے سو بہتر ہے میزبان اگر آپ سے درخواست کرے جب ہی اس کی مدد کی جاۓ ۔
۲۔اگر آپ کے بڑے لڑکے ہیں اور جہاں اپ جا رہے ہیں وہاں لڑکیاں موجود ہیں جو حجاب و پردہ کرتی ہوں تو خیال رکھیں کہ آپکے بیٹوں کو یہ آداب پتا ہون کہ ایک ہی جگہ سٹنگ روم میں رہیں اور ادھر ادھر تانکا جھانکی نہ کریں ۔ جانے سے پہلے ہی اطلاع دے دینے سے گھر کی خواتین اپنے پرائویسی کو برقرار رکھنے کے لیے منان انتظام کر سکتی ہین ۔
۳۔کسی کے بیڈ روم میں جانے سے پرہیز کرنا اور اٹیچ باتھ روم کو ا ستعمال کرنے سے پہلے اجازت لینا ایک بہت ہی مناسب انداز ہے ۔
۴۔اگر آپ کے ساتھ چھوٹے بچے ہیں تو کسی کے گھر جاکر اُن کو کسی کی درازون میں گھسنے ، ڈیکوریشن کا سامان گرانے ، صوفوں پر شوز لے کر چڑھنے سے منع کرنا اور اپنے بچوں کے پھیلاۓ ہوے mess کو رخصت ہونے سے قبل سمیٹنے سے میزبان کو کم سے کم تکلیف ہوگی ۔
اگرچہ اندازہ یہ ہے کہ ایسے کسی بھی قسم کے اصول بنانا یا کسی کو سمجھانا خاصا مشکل ہے کہ اگر آپ زندگی کو ایک طریقے سے گزارنا چاہیں اور اپنی زندگی میں اپنی مرضی کے حق کو استعمال کرتے ہوۓ کچھ اصول و ضوابط بنانا چاہیں تو یہ اردگرد لوگوں کو شروع میں ناگوار لگتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ لوگ عادی ہو جاتے ہیں ۔
اپنی نیت درست رکھنا اور رحم کے تعلقات سے اپنے دوست احباب سے اپنی حد تک اللہ سبحان و تعالی کی خاطر اچھا رکھنے اور کرنے کی پوری کوشش کرنا ہمارے کنٹرول میں ہے اور باقی دلوں میں نرمی اور سمجھ ڈالنا اللہ ہی کی قدرت ہے ۔
Undergraduate Admission MBA Admission Data Science Universities BS Data Science Admission Pharm.D Admission Pharm.D Universities BS Software Enigneering SE Admission BBA Admission Banking & Finance Universities Universities in Lahore Universities in Karachi Artificial Intelligence AI Admission