ایجوویژن نے طلبہ و طالبات کے کیریئر کی پلاننگ کے لیے معاشرتی حالات ، تعلیمی نظام ، کام کے مواقع اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع کیریئر پلاننگ پروگرام متعارف کروایا ہے
اس سیکشن میں پاکستان کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے تمام کورسز کی مکمل پروفائل حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
ایجوویژن تازہ ، بروقت اور تیز ترین معلومات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو آسان اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے تمام تر معلومات کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے ۔
کیا آپ کسی ادارے کے سربراہ ہیں؟
کیا آپ کسی سکول و کالج کے پرنسپل ہیں؟
کیا کورونا اور تعطیلات کے دوران آپ نے بچوں سے فیسیں وصول کی ہیں؟
کیا آپ نے اپنے ادارے کے قواعد کے مطابق ٹیچرز کو یا اپنے ملازمین کو تنخواہیں دی ہیں؟ کیونکہ یہ فیسیں ان ہی کی وجہ سے آپ کو دی جاتی ہیں۔
کیا یہ کورونا صرف آپ کے لیے تھا یا اس بے زبان مخلوق کے لیے بھی تھا جو اس خوف سے منہ نہیں کھول رہی کہ آپ انہیں اپنے ادارے سے نکال دیں گے؟
جو اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں اور ادھار لے لے کے چار مہینے گزارے ہیں ، اس آس میں کہ آپ انہیں تنخواہ دیں گے اور ان کا ادھار اتر جائے گا؟
کیا آپ خود اس طرح چار مہینے گزارنے کا سوچ سکتے ہیں؟ کیا آپ دوسروں کے لیے وہ پسند کرتے ہیں جو اپنے لیے پسند کرتے ہیں ؟ اگر نہیں تو پھر ایمان کہاں گیا؟
کیا یہ کوروناآپ کے لیے چاندی اور سونا اور اس بے زبان مخلوق کے لیے رونا ہی رونا ثابت ہوا؟
کیا آپ کو اس ذات سے کوئی خوف نہیں آتا جس پر آپ کا ایمان ہے؟ کیا آپ اس سے مکمل بے خوف ہوگئے ہیں؟
کیا وہ ذات اس کورونا کو آپ کے گھر نہیں بھیج سکتی؟ جس نے اس سے لاکھوں کو اپنے " مستقل گھر " بھیج دیا ہے؟
کیا آپ بے آواز لاٹھی کا انتظار کر رہے ہیں؟ جب وہ برسے گی تو کیا پھر ہوش و حواس قابو میں رکھ سکو گے؟
کیا اس وجہ سے آپ بے خوف ہیں کہ کوئی آپ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا؟ اور یہاں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے؟ اور قانون آپ کا رکھیل ہے؟
کیا آپ نے نہیں سنا ہے کہ اس کے ہاں دَیر ہے مگر اندھیر نہیں؟
ڈرو اس وقت سے جب کسی مظلوم کی فریاد عرش سے ٹکرا جائے گی۔ کیونکہ مظلوم کی آہ اور اس کے الٰہ کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا۔
کیا وہ وقت قریب نہیں آیا جب آپ کا دل اللہ کے ذکر اور خوف کے لیے نرم پڑ جائے؟
کیا ان تمام باتوں کا آپ پر کوئی اثر نہیں ہوا اس وجہ سے کہ آپ نے حق ادا کردیا ہے اور رب کائنات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ؟ بہت خوب!!!
کیا ان تمام باتوں کا آپ پر کوئی اثر نہیں ہوا اس وجہ سے کہ آپ کے دل کو تالے پڑے ہوئے ہیں ؟!!!
کیا ان تمام باتوں کا آپ پر کوئی اثر نہیں ہوا اس وجہ سے کہ آپ کی زندگی کا مقصد محض مال بٹورنا ہے اور بس؟!!!
جلدی فیصلہ کریں ، کیونکہ کچھ ہاتھ " دعا " کے لیے نہیں " بد دعا " کے لیے اٹھے ہوئے ہیں ، کچھ اٹھنے والے ہیں، لاٹھی برسنے والی ہے، شور اٹھنے والا ہے، اَنا کو شکست دے کر حق نہیں دیا تو اس کے ٹکڑے ہونے والے ہیں، اپنی ذات کے دائرے سے نکل کر نہیں سوچا تو ذات ذرہ ذرہ ہوکر ہوا میں تحلیل ہونے والی ہے!!!
میں نے اپنا فریضہ ادا کردیا ہے ، اب آپ کسی کو کچھ دیں یا نہ دیں ۔ لیکن یہ خیال دل سے نکال دیں کہ کسی عذر ، بہانے اور قانون کا سہارا لے کر آپ کسی کے حق حلال رزق پر غاصبانہ قبضہ جما کر ، خود کھاکر اور اپنے والدین اور اولاد کو کھلا کر، اس سے عبادتیں کرکے،اس سے صدقہ اور زکوٰۃ دے کر ، اس سے کسی مسکین کی حاجت براری کرکے، رمضان کے مقدس مہینے میں اس سے افطاریاں کھا اور کھلا کے، آپ کچھ ثواب بھی کمائیں گے۔ یاد رکھو! قربانی اپنے بکرے کی ہوتی ہے دوسروں کے بکروں کو زبردستی ذبح کرکے نہیں ۔
Undergraduate Admission MBA Admission Data Science Universities BS Data Science Admission Pharm.D Admission Pharm.D Universities BS Software Enigneering SE Admission BBA Admission Banking & Finance Universities Universities in Lahore Universities in Karachi Artificial Intelligence AI Admission