ایجوویژن نے طلبہ و طالبات کے کیریئر کی پلاننگ کے لیے معاشرتی حالات ، تعلیمی نظام ، کام کے مواقع اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع کیریئر پلاننگ پروگرام متعارف کروایا ہے
اس سیکشن میں پاکستان کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے تمام کورسز کی مکمل پروفائل حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
ایجوویژن تازہ ، بروقت اور تیز ترین معلومات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو آسان اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے تمام تر معلومات کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے ۔
: صفا الماس خان
ہائے رے اردو
قربان جاؤں میں اردو دیکھ کر تیرے جلوے
خود تو باقی رہی ہم پڑھ پڑھ کر مر گئے
پیارے قاری! کبھی سوچا تھاکہ دنیا میں آتے ہی اتنی گاڑھی اور مشکل زبان سیکھنی پڑ جائے گی۔ شکر ہے بچے کو یہ خیال نہیں آتا ورنہ وہ بیچارا تو پیدا ہونے سے پہلے ہی اللہ کو پیارا ہوجائے؟؟؟؟ذرا سوچیے! وہ کون سا نیوٹن اور آئن سٹائن جیسا دماغ ہوگا جس نے اردو بنائی ہوگی۔ پتا نہیں کہاں سے لایا ہوگا وہ اتنا فارغ ٹائم اور دماغ۔ غالبًا مولوی عبدالحق نامی شخصیت تھیں وہ ! اللہ ان کی قبر کو روشن کرے۔ مرے ہوئے کو کیا کہنا۔ دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ( آمین) ۔ آپ کا بھی دل مچلتا ہوگا کہ بھلا ایسا کیا بگاڑا ہے اردو نے میرا جو اتنی نفرت ہوگئی مجھے اس سے۔ چلیے! سن بلکہ پڑھ لیجیے میری شکایات۔
کہا جاتا ہے کہ ماموں کے بچوں کو ماموں زاد، پھوپھی کے بچوں کو پھوپھی زاد وغیرہ وغیرہ کہا جائے۔ اب بھلا آپ ہی بتائیں کیسے یاد رکھیں کہ یہ تایازاد، یہ خالہ زاد وغیرہ ہے۔ اتنے تو رشتے داروں کے بچے ہوتے ہیں۔ انسان بھول بھی جاتا ہے کہ یہ کونسا زاد ہے اور وہ کونسا زاد ہے۔ ہوتی ہے نہ گڑبڑ۔ میں آپ کے دل کی آواز سن سکتی ہوں۔ اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہر کوئی کزن ہی ٹھیک ہے۔ سچ بتاؤں توہم سب کو پینڈو کہلائے جانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ سوچیں اگر آپ کسی کے سامنے چچا زاد کہیں تو کیا سننے کو ملے گا، یہی نا کہ " ہاؤ پینڈو ! او ہ مائے God"
صحیح کہا نا میں نے۔ سچ بولیے گا آپ کو بھی یہی شکوہ ہے نا اردو سے کہ اتنے عجیب و غریب زاد، زاد رکھے ہوئے ہیں۔
اگر ویسے زبان کی بات کی جائے تو اتنی مشکل ہے کہ الامان و الحفیظ۔ اب مضطرب کو ہی دیکھ لیں انسان بولتے بولتے ہی مضطرب ہوجائے۔ مجھے اردو سے ایک اور بھی پرابلم ہے۔ انگلش میں اچھا خاصا لفظ ہوگا مگر اردو میں بیچارا لفظ ہی ملیامیٹ ہوجاتا ہے۔ سوچیں جب اس لفظ کو پتا چلے گا کہ اس کی کیسی درگت بنائی جارہی ہے تو خود ہی اپنا بوریا بستر سمیٹ کر دنیا سے ہی نکلنے کا فیصلہ کرنے لگے گا۔ مثلاً Copy، اچھا لفظ ہے اور اردو میں کوپی ہونا چاہیے مگر کچھ لوگ اس کی ایسی ٹانگیں توڑتے ہیں کہ چھوڑ یں ! رونا آجائے گا" کاپی" ماشاء اللہ۔ اب بتائیں ! کیا اس شکوے کا جواب علامہ اقبال بھی دے سکتے تھے؟ ہرگز نہیں۔ خیر یہ دکھڑا تو سدا سلامت رہنے والا ہے۔
اب آتے ہیں ہم اپنے نصاب شریف کی طرف ۔ اس کے تو کیا ہی کہنے۔ مضمون ، کہانی، مفہوم، ترغیبی تحریر، تشریح۔ سبحان اللہ تشریح نے تو کمال ہی کردیا۔ شاعر نے کبھی اس بات کا سوچا بھی نہ ہوگا کہ میری شاعری کا یہ مفہوم بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن ہماری سکول انتظامیہ ہر لفظ کو کرید کرید کر، چھان چھان کر اس میں سے مطلب ڈھونڈتی ہے۔ شاعر یہ کہتا ہے تو اب شاعر احساس دلانا چاہتا ہے۔ شاعر کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ اچھا میں یہ بھی کہتا ہوں۔
اب باری ہے ترغیبی تحریر کی۔ تو عالیجاہ! ہم نے کون سی دیوارِ چین کھود لینی ہے یہ ترغیبی تحریر لکھ کے۔ اور خط کو تو ایسا سمجھتے ہیں کہ واقعی بیرون ملک بھجوانا ہے۔ رحم اردو جاہ رحم ! کیوں نکالتی ہیں اتنی عجیب عجیب چیزیں؟ کیوں ؟ آخر کیوں؟ ہم نے کونسا کسی کے گلاب جامن کھا لیے تھے جو ہمارے ساتھ یہ ہورہا ہے؟ اے قاری! ٹپ ٹپ گر پڑے نہ آنسو۔ اب سنیے جناب " عرف ترف" کے قصیدے۔ ایک طرف سکھایا جاتا ہے کہہ دوسروں کا ادب کریں اور دوسری طرف اردو میڈم لمبو، کالو ، نکال رہی ہوتی ہیں۔ اعراب تو لفظ کا حلیہ تہس نہس کردیتے ہیں۔ چلیں ! آگے پڑھیں۔
خیر ! اب میں جو مرضی لکھ لوں، اب میری زبان اردو ہی رہے گی جو میری قومی اور مادری زبان ہے۔ مجھے اس سے پیار ہے ، چاہے جیسی بھی ٹیڑھی میڑھی، الٹی سیدھی ہے مگر اب ہے میری پہچان۔ میں دنیا کے کسی بھی کونے میں چلی جاؤں میں اپنی اس اردو سے ہی پہچانی جاؤں گی۔ یہ کئی زبانوں کا مجموعہ ہے۔ اللہ اسے اور یہ زبان بولنے والوں کو ہمیشہ سربلند رکھے۔ اللہ مولوی عبدالحق کی روح کو بھی سکون پہنچائے۔ مگر آخری بات اب بھی وقت ہے کوئی بندہ خدا آکر اس عجیب و غریب اردو کو سیدھا کردے۔
اے اردو میری تو سلامت رہے
سلامت رہے تاقیامت رہے
Undergraduate Admission MBA Admission Data Science Universities BS Data Science Admission Pharm.D Admission Pharm.D Universities BS Software Enigneering SE Admission BBA Admission Banking & Finance Universities Universities in Lahore Universities in Karachi Artificial Intelligence AI Admission