سی ایس ایس کیا ، کیوں، کیسے؟ یوسف الماس سی ایس ایس کے پس منظر کو سامنے رکھاجائے تو اس کی اہمیت ، وسعت کا بالکل ٹھیک ٹھیک اندازہ ہوجاتا ہے۔ جو طالب علم اس کے تاریخی پس منظر کے ساتھ کام کی اہمیت کو سمجھ جائے اس کے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے کہ اسے سی ایس ایس کے سفر کا آغاز کرنا چاہیے یا نہیں، کرنا چاہیے تو کب اور اس کے لوازمات کیا ہوں گے؟ سی ایس ایس امتحان کو ایک روایتی امتحان سمجھ کر، اس میں شامل ہونا بڑی غلطی ہوتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ اس امتحان کو دنیا کا سب سے مشکل امتحان سمجھنا بھی درست طرز فکر نہیں ہے۔ میٹرک سے ماسٹر اور پی ایچ ڈی تک ہر امتحان کے پیچھے ایک خاص نفسیات موجود ہوتی ہے۔ لہٰذا ہر امتحان میں اسی کے مطابق شامل ہونا چاہیے۔ بالکل اسی طرح سی ایس ایس کی بھی ایک نفسیات ہے۔ یہ امتحان ایک خاص قسم کے افراد تلاش کرنے کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں ایک آخری بات یاد رکھیں کہ یہ امتحان آپ کی زندگی کا آخری امتحان نہیں ہے اور نہ ہی اربوں انسان اس میں کامیاب ہوکر جی رہے ہیں۔ سی ایس ایس، وفاق پاکستان کا ضامن بھی ہے، اس لیے کہ حکومت پاکستان اپنے تمام وفاقی اداروں ، وزارتوں، تنظیموں اور اہم مناصب پر انہی افراد کا تعین کرتی ہے۔ وفاق پاکستان کا تمام تر کام انہی کے ذریعہ ہوتا ہے۔ سی ایس ایس کا نظام، امتحان، انتخاب اور عملی کام کو سمجھنے کے لیے تینوں حصوں کو تفصیل سے اور توجہ سے پڑھیں۔ آپ نے اگر سی ایس ایس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو میں آپ کو مبارکباد بھی دیتا ہوں اور رہنمائی بھی ، مجھے خوشی ہےکہ آپ اپنے آپ کو ایک بہترین ، قابل فرد سمجھتے ہیں اور آنے والے وقت میں پاکستان کی خدمت کریں گے۔ سی ایس ایس کا امتحان لینے والے ادارے فیڈرل پبلک سروس کمیشن پاکستان نے حکومت کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سی ایس ایس میں 12 گروپس بنادیئے ہیں تاکہ ایک طرف حکومت اپنی ضروریات بہتر انداز سے پوری کرسکے، نظام بہتر طور پر چلایا جاسکے ۔ دوسری طرف فرد اپنے میلان ، رجحان اور صلاحیت کے مطابق کام کرسکے۔ آپ کے کرنے کا کام یہ ہے کہ سب سے پہلے 12 گروپوں کو ٹھیک سے پڑھیں اور سمجھیں ۔ ان میں سے کوئی تین سلیکٹ کریں۔ پھر ان تینوں کو الگ سے دوبارہ پڑھیں تاکہ آپ ہر گروپ کے مزاج، کام اور طریق کار کو درست انداز میں سمجھ لیں ۔ اس کے بعد ان تینوں کو اپنی ترجیح کے مطابق ترتیب دیں۔ اس ترتیب کے مطابق آپ مضامین کا انتخاب (Subject Selection) کریں گے اور فارم پُر کرتے ہوئے بھی آپ کو گروپس کی ترجیح دینی ہوگی۔ سی ایس ایس کے تیسرے مضمون میں گروپس کا تعارف دیتے ہوئے ، ان کی ترتیب ان کے میرٹ اور اہمیت کے اعتبار سے ہے۔ ہر گروپ کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں، ہر ایک کے فوائد اور نقصانات ہیں۔ مشکل اور آسان کا مسئلہ بھی نہیں ہے۔اس کا تعلق آپ کے میلان، صلاحیت اور اقدار سے ہے۔ ایک آپ کے لیے آسان اور دوسرے کے لیے مشکل ہوگا۔ ایک کے لیے مفید اور دوسرے کے لیے غیر مفید ہوسکتا ہے۔ سی ایس ایس امتحان سی ایس ایس امتحان کے بنیادی طور پر دو حصے ہوتے ہیں۔: 1۔ تحریری امتحان 2۔ انٹرویو ۔ تحریری امتحان 1200 ۔ انٹرویو 300 تحریری امتحان اور مضامین کا انتخاب تحریری امتحان سے کامیاب امیدوار کے طور پر نکلنے کے لیے بنیادی ضرورت درست طرز فکر Mind set کا ہونا ہے۔ اس لیے میرے مضمون کا پہلا حصہ توجہ سے پڑھیں اور سمجھیں۔ تحریری امتحان کے مضامین میں 6 مضامین لازمی اور 47 اختیاری مضامین ہیں۔ 1۔ لازمی مضامین English 100 English Composition 100 General Science & Ability 100 Current Affairs 100 Pakistan Affairs 100 Islamic Studies 100 کل مارکس ------------------- 600 2۔ اختیاری مضامین Optional Subjects تحریری امتحان کے لیے آپ کو مجموعی طور پر 1200 مارکس پورے کرنے ہیں۔ ان میں سے 600 مارکس لازمی مضامین کے ہئے اور بقیہ 600 مارکس اختیاری مضامین سے پورے کرنے ہیں۔ کل اختیاری مضامین 45 ہیں۔ ان میں سے 7 مضامین 200 مارکس ہیں اور 38 مضامین 100 مارکس ہیں۔ ان 45 مضامین کو 7 گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے اور کسی بھی گروپ سے آپ ایک سے زیادہ مضمون نہیں لے سکتے۔ لہٰذا بہت ہی احتیاط سے آپ نےمضامین کا انتخاب کرنا ہے۔ ٹیبل مضامین اس میں تمام مضامین کی فہرست دی گئی ہے۔ ہر گروپ میں مضامین کے نمبر بھی درج ہیں۔ آپ نے اختیاری مضامین میں سے طے شدہ طریق کار کے مطابق 600 نمبر کے مضامین کا انتخاب کرنا ہے۔ Subjects Combination (Need 600 Marks of Compulsory + 600 marks of Optional) COMPULSORY SUBJECTS GROUP - 1 (1 Subject of 200) SUBJECTS NAMES MARKS OPTIONAL SUBJECTS MARKS Essay English General Knowledge Current Affairs Islamic Studies Pakistan Studies 100 100 100 100 100 100 Accountancy & Auditing Economics Computer Science Political Science International Relations 200 200 200 200 200 GROUP - 2 (1 Subject of 200 or 2/100) GROUP - 5 (1 Subject of 100) Physics Chemistry Applied Mathematics Pure Mathematics Statistics Geology 200 200 100 100 100 100 Gender Studies Environmental Sciences Agriculture & Forestry Botany Zoology English Literature Urdu Literature 100 100 100 100 100 100 100 GROUP - 3 (1 Subject of 100) GROUP - 6 (1 Subject of 100) Business Administration Public Administration Government & public Policies Town Planning & Urban Management 100 100 100 100 Las Constitutional Law Muslim Law & Jurisprudence Mercantile Law Criminology Philosophy 100 100 100 100 100 100 GROUP - 4 (1 Subject of 100) GROUP - 7 (1 Subject of 100) History of Pakistan & India Islamic History & Culture British History European History History of USA 100 100 100 100 100 Journalism & Mass Communication Psychology Sociology Anthropology Punjabi Sindhi Pushto Balochi Persian Arabic 100 100 100 100 100 100 100 100 100 انٹرویو سی ایس ایس کا تحریری امتحان تو اعصاب شکن ہوتا ہی ہے مر انٹرویو اور اس سے متعلقہ کچھ دیگر سرگرمیاں زیادہ اعصاب شکن ہوتی ہیں۔ انٹرویو کے بارے میں بھی بے شمار کہانیاں اور افواہیں مشہور ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ درست معلومات نہیں ہیں۔ فائنل انٹرویو سے پہلے تین دوسری سرگرمیاں ہیں ۔ ہم ترتیب وار بات کرتے ہیں۔ 1۔ نفسیاتی ٹیسٹPsychological Test اس تحریری امتحان میں مختلف نوعیت کے سوالات ہوتے ہیں ۔ کچھ حصہ ایم سی کیوز کا ہوتا ہے۔ پھر جملے بنانے ہوتے ہیں، پسندیدہ شخصیت وغیرہ کے بارے میں لکھنا ہوتا ہے۔ اسی نوعیت کی کچھ اور چیزیں پوچھی جاتی ہیں۔ یہ ٹیسٹ دلچسپ بھی ہوتا ہے اور ذہنی دباؤ والا بھی۔ اس طرح کے تمام ٹیسٹوں میں فوری اور فطری رد عمل دینا چاہیے۔ اس لیے کہ اگر آپ سوچ کر اور بنا کر جواب دینے کی کوشش کریں گے تو یاد رکھیں سوالات کی تعداد زیادہ ہونے اور ان میں کراس چیک والے سوالات کی وجہ سے آپ پکڑے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نفسیاتی انٹرویو میں بھی آپ کا تضاد سامنے آجائے گا، لہٰذا ہر جگہ درست اور فطری جواب دیں۔ پہلے دن آپ کو تقریبًا 5 سے 6 گھنٹے تحریری سرگرمیوں میں مصروف رکھا جائے گا۔ 2۔ گروپ ڈسکشنGroup Discussion یہ آپ کا دوسرا دن ہے۔ اس میں سب سے پہلے تقریبًا 10 افراد کے گروپ کو دو موضوعات (ایک اردو اور ایک انگلش ) دے دیے جاتے ہیں، جس پر آپ ڈسکشن کرتے ہیں۔ اس ڈسکشن میں آپ کا علم، طریقہ، انداز، دلائل، تجزیہ، بات کی ترتیب وغیرہ تمام چیزیں چیک ہوتی ہیں۔ اس کا وقت مقرر ہوتا ہے۔ 3۔ نفسیاتی انٹرویو Psychological Interview باقاعدہ نفسیاتی انٹرویو سے پہلے آپ کو کچھ اور سرگرمیاں بھی کروائی جاتی ہیں۔خاص طور پر ٹاسک حل کرنا مثلًا 8 سے 10 لوگوں کی میٹنگ کی صدارت کرنا۔ جس میں آپ کو کسی ایک صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ صورتحال انہی دنوں کا کوئی بڑا واقعہ بھی ہوسکتا ہے ، کوئی پرانا واقعہ بھی ہوسکتا ہے یا پھر کوئی صورتحال بنا کر بھی پیش کی جاسکتی ہے۔ آپ کو مناسب وقت دیا جاتا ہے کہ آپ مناسب معلومات لے سکیں ، ڈسکشن کرسکیں اور حتمی حل دے سکیں۔ اس کے بعد آپ کا مختصر انٹرویو ہوگا۔ یہ تقریبًا 10 سے 15 منٹ کا ہوتاہے۔ اس انٹرویو میں گزشتہ دو دنوں کی کارکردگی کی بنیاد پر سوالات ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ کے نفسیاتی توازن کا اندازہ کیا جاتا ہے۔ دو دنوں کی ان تین سرگرمیوں کے ذریعہ آپ کی نفسیاتی رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔ یہ درست ہے کہ یہ تھکا دینے والی سرگرمیاں ہیں مگر درست شخصی خصوصیات اور صلاحیت رکھنے والوں کے لیے مشکل نہیں ہیں۔ ان تمام سرگرمیوں کے مارکس نہیں ہیں مگر فائنل انٹرویو انہی کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ فائنل انٹرویو ان سرگرمیوں کے بعد آپ کو فائنل انٹرویو کے لیے تاریخ دے دی جاتی ہے۔ اس انٹرویو کے 300 مارکس ہیں۔ اس کا دورانیہ 30 سے 45 منٹ ہوتا ہے۔ اس انٹرویو میں آپ کے مضامین ، تحریری امتحان، نفسیاتی ٹیسٹ ، ڈسکشن، نفسیاتی انٹرویو، ان دنوں کے ملکی حالات، پاکستان کے باہر کے ملکوں سے تعلقات ، علاقائی مسائل، آپ کی ذات اور تعلیم ، ہر چیز زیرِ بحث آتی ہے۔ اس انٹرویو کو بہتر انداز سے ہینڈل کرنے کے لیے انٹرویو کے بارے میں میرا دوسرا مضمون پڑھ لیں۔ گروپ کی تقسیمGroup Allocation فائنل انٹرویو کے بعد رزلٹ تیار کیا جاتاہے۔ فائنل رزلٹ کی بنیاد پر میرٹ بنتا ہے۔ اس میرٹ، دستیاب خالی نشستیں اور صوبائی علاقائی کوٹہ کی بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہے۔ ان میں ٹاپ 7.5٪ اوپن میرٹ ہوتے ہیں ۔ ان امیدواروں کو ان کی اپنی ترجیح کے مطابق گروپ مل جاتا ہے۔ بقیہ امیدواروں کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن خود تقسیم کرتا ہے۔ کوٹہ کی تقسیم میرٹ 7.5 ٪ پنجاب 50٪( پنجاب اور اسلام آباد ) سندھ 19 ٪ شہری علاقے ( کراچی، حیدرآباد، سکھر ) 40 ٪ دیہاتی علاقے ( کراچی، حیدرآباد، سکھر کے علاوہ ) 60 ٪ خیبر پختونخوا 11.5 ٪ بلوچستان 6٪ گلگت بلتستان / فاٹا 4 ٪ آزاد کشمیر 2 ٪ ہر صوبے یا علاقے کے کوٹہ میں سے 10٪ خواتین امیدواروں کو حصہ دیا جائے گا۔ ٹائم ٹیبل ہر سال اکتوبر / نومبر میں اعلان ہوتا ہے۔ آن لائن فارم فِل کرکے تمام مطلوبہ کاغذات کے ساتھ جمع کروانا ہوتے ہیں۔ تحریری امتحان بعد میں فروری میں منعقد ہوتا ہے۔ تحریری امتحان کا رزلٹ آنے کے بعد انٹرویو وغیرہ کی تاریخ دی جاتی ہے۔ فیس سی ایس ایس کے لیے فیس صرف 2200 روپے ہے۔ عمر جس سال آپ امتحان دینا چاہ رہے ہوں اس سال 31 دسمبر تک آپ کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس میں فرق کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ بلوچستان ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور گورنمنٹ ملازمین کے لیے 2 سال کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ امتحانی سنٹر پاکستان کے 19 شہروں میں سی ایس ایس امتحان کے لیے سنٹر بنائے جاتے ہیں۔ جو سنٹر فارم میں دیا جائے گا ، وہ بعد میں تبدیل نہیں ہوگا۔ فہرست امتحانی مراکز ایبٹ آباد۔ بہاولپور۔ ڈیرہ غازی خان۔ ڈیرہ اسماعیل خان۔ فیصل آباد۔ گلگت۔ گوجرانوالہ۔ حیدرآباد۔ اسلام آباد۔ کراچی۔ لاہور۔ لاڑکانہ۔ ملتان۔ مظفرآباد۔ پشاور۔ کوئٹہ۔ راولپنڈی۔ سرگودھا۔ سکھر۔ آخری بات میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس مضمون کے پارٹ ون کو سمجھ کو ذہن بنا لیا تو پھر یقینی بات ہے کہ آپ سی ایس ایس میں کامیاب ہوجائیں گے۔ دیگر تفصیلات مثلًا پیپر کا طریقہ، انداز، اس کی گائیڈ لائن، سابقہ پیپرز، گروپس کی تفصیلی معلومات، دیگر قواعد و ضوابط ، آپ ایجوویژن ویب سائٹ www.eduvision.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔ Views: 3490 Related Careers CSS 1 | Intro and Exam in Pakistan | Urdu CSS 2 | Intro and Exam in Pakistan | Part-II | Urdu CSS 3 | How to Pass CSS Exam | Urdu CSS 4 | CSS Groups Introduction | Urdu How to become a Deputy Commissioner Merchant Navy view All Careers