پاک فوج میں بحیثیت سپاہی بھرتی Yousuf Almas پاکستان کی بری فوج میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں اور ایک شاندار زندگی بسر کریں 1۔ اہلیت پاکستان ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے مرد شہری 2۔ عمر و قد 17.5 سال سے 23 سال ( گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں ایک سال، شہداء، جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے لیے عمر کی بالائی حد میں دو سال تک کی رعایت ) 5 فٹ 6 انچ (167.5 cm) کلرک اور کک 5 فٹ 3 انچ (160 cm) ملٹری پولیس، 5 فٹ 8 انچ (173 cm ) شہداء اور جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لواحقین ، بلوچستان ، شمالی علاقہ جات، فاٹا سے تعلق رکھنے والوں کے لیے خصوصی رعایت 3۔ تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس سے زیادہ۔ کلرک۔ انٹرمیڈیٹ یا اس سے زیادہ ( کمپیوٹر ڈپلومہ رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی ) ڈرائیور مکینیکل ٹرانسپورٹ۔ میٹرک ( ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کی عمر 17.5 سے 25 سال اور 10 اضافی نمبر دیئے جائیں گے۔ کک ۔ مڈل یا اس سے زیادہ۔ 4۔ مراعات پُرکشش تنخواہ مفت رہائش / کھانا تاحیات مفت علاج دوران سروس آپ کے والدین، بیوی اور بچوں کا مفت علاج اندرون ملک بذریعہ پاکستان ریلوے / پی آئی اے سفر کرنے کی صورت میں نصف کرایہ کی سہولت فوج میں بحیثیت آفیسر شمولیت کے مواقع کارکردگی کی بناء پر اقوام متحدہ کے ساتھ سروس کے مواقع بچوں کا مختلف تعلیمی اداروں میں سپیشل کوٹہ پر داخلے کے مواقع شہداء کے بچوں کے لیے مفت تعلیم اور رہائش کے لیے گھر پنشن ،گریجویٹی اور بیمہ کی سہولت 5۔ ضروری کاغذات اصل اسناد بمعہ دو عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا فارم ' ب ' والد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی ڈومیسائل اور باشندہ ریاست سرٹیفیکیٹ ( آزاد کشمیر والوں کے لیے ) چار عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف 6۔ انتخابی طریقہ کار امیدوار قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس یا رجمنٹل سنٹر سے رابطہ کریں۔ تمام امیدواروں کا پہلے جسمانی و طبی معائنہ ہوگا۔ اس کے بعد تعلیم، ذہنی اور جسمانی ٹیسٹ ہوں گے۔ پاکستان آرمی کے مختلف شعبوں میں امیدوار کا چناؤ تعلیم اور انتخابی امتحانات میں کارکردگی کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ مخصوص فنی اور تکنیکی شعبوں مثلًا انجینئرنگ اور میڈیکل میں اضافی قابلیت ( ڈپلومہ ) رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ ایسے افراد کے لیے فوج میں شمولیت کے بعد ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو ڈرائیونگ ٹریڈ کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ تاہم ایسے افراد کا بھرتی سے پہلے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ امیدوار اپنی رجسٹریشن انٹرنیٹ کے ذریعہ www.joinpakiarmy.gov.pkپر بھی کرا سکتےہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے قریبی آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ آفس میں اور رجمنٹل سنٹرز پر رابطہ کریں یا ہماری ویب سائٹ www.joinpakiarmy.gov.pk دیکھیں۔ 7۔ نااہلیت وہ امیدوار جو آرمڈ فورسز / سرکاری ملازت سے ڈسپلن / نااہلیت کی بناء پر برطرف کردیئے گئے ہوں۔ وہ امیدوار جو آرمڈ فورسز / سرکاری ملازمت کے لیے میڈیکل طور پر نااہل قرار دیئے گئے ہوں۔ وہ امیدوار جو کسی عدالت سے اخلاقی گراوٹ یا سنگین جرم کے ارتکاب کی بناء پر سزایافتہ ہوں۔ نوٹ: فوج میں شمولیت کے لیے آنے سے پہلے اپنی تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کسی بھی اعلیٰ سرکاری آفیسر سے ضرور کرائیں۔ جعلسازی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ Views: 4367 Related Careers Army Engineering - Technical Cadet Course Army Medical Cadet - Army Doctor Army Nurse - Armed Forces Nursing Services - AFNS Army Officer Join Pak Army as Sapahi Pakistan Air Force Pakistan Army Who Will Pass ISSB - Inter Services Selection Board view All Careers