مجسمہ سازی -Sculptors یوسف الماس فن کی دنیا میں مجسمہ سازی قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہے ۔ مجسمے مٹی، پتھر، پلاسٹر، تانبا، سونا، چاندی یا کسی دوسری دھات سے بنائے جاتے رہے ہیں۔ مجسمہ سازی میں بالعموم انسانوں کی تصویریں بنائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر جاندار اشیاءکی بھی۔ اس میں فزکس اور انجینئرنگ کے مختلف اصولوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ جس کسی چیز سے بھی مجسمہ سازی کی جارہی ہو، اس کو ایک خاص ترکیب، سائیز اور زاویہ سے ڈھالنا یا لکڑی اور پتھر کو تراشنے کے عمل میں فزکس اور انجینئرنگ کے بہت سے دیگر اصولوں کو پیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اس طرح انسانوں اور دیگر جانوروںکے علم اجسام (Anatomy)کا اچھا مطالعہ اس کام میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مجسمہ سازی فنی اعتبار سے تین سمتی (3-D)آرٹ ہے۔ خواہ یہ مٹی، شیشہ، تار، پلاسٹک، فائبرک، یا دھات کے مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کر بنایا جائے۔ خواہ پلاسٹر، لکڑی، پتھر کو تراش کر یا کاٹ کر بنایا جائے۔ بعض فن کار مختلف میٹریل کو ملا کر بھی مجسمہ سازی کرتے ہیں اور بعض ان میں روشنی، آواز اورحرکات کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ اسلام نے بت شکنی کی تعلیم دی ہے نہ کہ بت سازی کی۔ دنیا کے بعض دوسرے معاشروںمیں مجسمہ سازی شروع سے ہی موجود ہے اور اس میں زیادہ تر لوگوں نے اپنے بڑوں، مذہبی پیشواﺅں ، قومی اور ملی راہنماﺅں اورہیرو وغیرہ کے مجسمے بنائے گئے۔ اس کے پس منظر میں محبت، احترام اور عقیدت رہی ہے اور یہی چیز بعد میں ان کی عبادت کا باعث بنی۔ Views: 1766 Related Careers Art and Design | Urdu Fashion Design | Urdu Fine Art | Urdu Graphic Design | Urdu Interior Design | Urdu Interior Designing Painting Pottery Sculpturing view All Careers