ایجوویژن نے طلبہ و طالبات کے کیریئر کی پلاننگ کے لیے معاشرتی حالات ، تعلیمی نظام ، کام کے مواقع اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع کیریئر پلاننگ پروگرام متعارف کروایا ہے
اس سیکشن میں پاکستان کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے تمام کورسز کی مکمل پروفائل حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
ایجوویژن تازہ ، بروقت اور تیز ترین معلومات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو آسان اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے تمام تر معلومات کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے ۔
: یوسف الماس
یونیورسٹی میں پڑھنے والا ہر طالب علم چاہتا ہے کہ ڈگری مکمل ہونے کےفورًا بعد ہاتھوں ہاتھ لیا جائے۔ حصول روزگار میں ہفتہ سات دن کا انتظار بھی طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔ ڈگری کا آخری سمسٹر تقریبًا شیشے کے سامنے ہی گزرتا ہے کہ ہم سا کوئی ہو تو سامنے آئے۔ لہٰذا یہ ہمارا بنیادی حق ہے کہ کم از کم چھے ہندسوں والی تنخواہ سے آغاز ہونا چاہیے۔
میں ہر نوجوان کے جذبات اور احساسات کی قدر کرتا ہوں ۔ حسین مستقبل اور پُر اعتماد لہجے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ہر پاکستانی نوجوان کو بااعتماد بھی ہونا چاہیے اور حسین اور بڑے مستقبل کے خواب بھی دیکھنے چاہئیں۔ اس موقع پر اپنے نوجوان کو گائیڈ کرنا ضروری سمجھتا ہوں تاکہ وہ سوچ سمجھ کی قدم اٹھائے اور ہر اٹھنے والا قدم کامیابی کو قریب لائے ۔
اگر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی Math کی بات کی جائے تو 15 کیریئرز ایسے ہیں جن میں جاب مارکیٹ بہتر اور مالی فوائد بھی اچھےہیں۔ چھے ہندسوں سے آغاز تو شاید نہ ہو مگر جلد مل جائیں گے۔
فہرست دیکھنے سے پہلے اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ محض ڈگری حاصل کرلینا ہی کافی نہیں ہے۔ چھے ہندسوں والی تنخواہ چھے خصوصیات مانگتی ہے۔ آج مقابلے کے دور میں ان خصوصیات کا کم از کم لیول تو ہونا ہی چاہیے۔
Undergraduate Admission MBA Admission Data Science Universities BS Data Science Admission Pharm.D Admission Pharm.D Universities BS Software Enigneering SE Admission BBA Admission Banking & Finance Universities Universities in Lahore Universities in Karachi Artificial Intelligence AI Admission