Psychology

 

Psychology

The study of behavior under a variety of conditions and understanding its causes as a result of physical, biological, and social factors. Significant areas of interest are human cognition and personality, physiological and sensory bases of behavior, and developmental and social psychology. This skill is especially suited for counseling and the treatment of the mentally or emotionally disturbed. The psychologist will be able to make an assessment of an individual's ability, personality, and expected behavior under specific conditions. The chances for success of this assessment will be improved if the psychologist has previously studied the subject; has access to his clinical records; or is able to apply standard testing techniques.

 


ماہر نفسیات(Psychologist)
ماہر نفسیات ایسے انسانی رویوں اور طور طریقوں کامطالعہ کرتے ہیں جو کہ لوگوں کے سوچنے اور محسوس کرنے کی صلاحیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
*نفسیاتی مسائل اور رویوں میں بے چینی کے عوامل کو کم کرنے کے لئے علاج کرتے ہیں۔
*ذہنی صحت اور مثبت رویوں کے فروغ کے لئے انفرادی اور اجتماعی طورپر کام کرتے ہیں۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
*معالجاتی انٹرویو اور مشاورت کااہتمام کرنا۔
*مسائل کی وجوہ اور طریقہ علاج کے تعین کے لئے نفسیاتی ٹسٹ تجویز کرنا۔
*انفرادی ا ور اجتماعی طورپر Follow-upکی خدمات مہیاکرنا۔
*انفرادی اور تنظیمی سطح پر چلائے گئے پروگراموں کی تاثیر اور نتائج کو پرکھنا۔
*تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کاانعقاد۔
تخصصات(Specializations)
تنظیمی ماہر نفسیات(Organisational Psychlogist)
تنظیمی ماہر نفسیات جائے کار پر موجود لوگوں کے درمیان موجود پیچیدہ روابط کو سمجھنے کی کوشش کرتاہے تاکہ انتظامی اور انفرادی کوششوں کو فائدہ مند اور مؤثر بنایاجاسکے۔نفسیاتی اصولوں اور طریقوں کے استعمال سے وہ کارکنوں کے رویوں ،تنظیمی ڈھانچے اور نظام کو سمجھنے اور اس پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تعلیمی اور ترقیاتی ماہر نفسیات(Educational and developmental Psychologist)
ایک تعلیمی اور ترقیاتی سائیکولوجسٹ تعلیم اور ترقی سے متعلق درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اندازے، مشاورت اور مداخلت کی خدمات مہیاکرتاہے۔ یہ ماہرین مندرذیل شعبوں میں مزید تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔
Life Span Transition
ابتدائی مداخلت
معذوری کی بنا پر سکولوں ،کیرئیر اور خانگی زندگی میں درپیش مسائل ۔
کلینیکل نیوروسائیکولوجسٹ(Clinical Neuropsychologist)
ایک کلینیکل نیوروسائیکولوجسٹ دماغ میں ایسی خرابیوں کی تشخیص میں مہارت رکھتاہے جو کہ انسانی جذبات سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں ،رویوں اور شخصیت کو متاثر کرسکتی ہوں۔ وہ دوسرے پیشہ ور ماہرین صحت سے مل کر دماغی خرابیوں کے اثرات سے بچاؤ کے لئے کام بھی کرتے ہیں۔
ورزش اور کھیلوں کے ماہر نفسیات(Sport and Excercise Psychologist)
کھیلوں اور ورزش کے ماہرین نفسیات کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ ذہنی صحت اور تندرستی حاصل کرنے کے لئے کام کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو بڑھاسکیں۔ وہ ان اتھلیٹس کو جو کہ کسی بیماری سے صحتیاب ہورہے ہوں یامقابلے اور تربیت کے دباؤ میں ہوں ذہنی طورپر سہارادیتے ہیں۔
کلینیکل سائیکولوجسٹ(Clinical Psychologist)
ایک کلینیکل سائیکولوجسٹ ذہنی بیماری اور نفسیاتی عوامل کی تشخیص اور علاج کے لئے تربیت یافتہ ہوتاہے ۔وہ عموماً ہسپتالوں،یونیورسٹیوں،صحت عامہ کے مراکز اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں جنرل میڈیکل پریکٹیشنرز، سائیکاٹرسٹ اور صحت کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
صحت کے ماہرین نفسیات(Health Psychologists)
صحت کے ماہرین نفسیات بیماری سے بچاؤ اور صحت کے فروغ کے لئے کوشاں رہتاہے۔اپنی علمی استعداد کے مطابق وہ حیاتیاتی، نفسیاتی اور معاشرتی مسائل کے جائزے کے بعد ان کاعلاج تجویز کرتے ہیں اور فروغ صحت اور مثبت تبدیلیوں کے لئے کام کرتے ہیں ۔
مشاورتی ماہر نفسیات (Counsilling Psychologist)
مشاورتی ماہر نفسیات مختلف تنظیموں،گروہوں ،خاندانوں اور جوڑوں کے لئے اجتماعی اور انفرادی سطح پر نفسیاتی مسائل اور ذہنی امراض کا علاج اور سائیکو تھراپی کرتے ہیں۔وہ مشاورتی ایجنسیوں، سرکاری اداروں،ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ کلینکس میں کام کرتے ہیں۔
Forensic Psychologist
فرانسیک ماہر نفسیات قانونی اور مجرمانہ معاملات اپنی نفسیاتی علمی مہارت سے حل کرتاہے ۔مندرجہ ذیل معاملات میں عدالتوں کو ان کے ماہرانہ مشوروں کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً مجرمانہ رویے،بچوں سے برا برتاؤ(Child abuse)اور خاندانی عدالتی کیس۔
ذاتی خصوصیات
*لوگوں اور ان کے رویوں میں دلچسپی لینا۔
*مسائل کے حل کی صلاحیت۔
*تحریری اور زبانی ابلاغ کی صلاحیت۔


Views: 50444