ایجوویژن نے طلبہ و طالبات کے کیریئر کی پلاننگ کے لیے معاشرتی حالات ، تعلیمی نظام ، کام کے مواقع اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع کیریئر پلاننگ پروگرام متعارف کروایا ہے
اس سیکشن میں پاکستان کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے تمام کورسز کی مکمل پروفائل حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
ایجوویژن تازہ ، بروقت اور تیز ترین معلومات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو آسان اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے تمام تر معلومات کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے ۔
: Abdul Rahman Saleh
" اجتماعی توبہ , رجوع الی اللہ و مصمم تجدید عہد " کی ناگزیر ضرورت
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،
فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ، خَمْسٌ إِذَا ابْتُلِيتُمْ بِهِنَّ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تُدْرِكُوهُنَّ،
عبد اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا:
مہاجرین کی جماعت! پانچ باتیں/معاملات ايسے ہیں جب تم ان میں مبتلا ہو جاؤ گے، اور میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ تم اس میں مبتلا ہو، (وہ پانچ باتیں/معاملات یہ ہیں):
لَمْ تَظْهَرِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطُّ، حَتَّى يُعْلِنُوا، بِهَا إِلَّا فَشَا فِيهِمُ الطَّاعُونُ وَالْأَوْجَاعُ، الَّتِي لَمْ تَكُنْ مَضَتْ فِي أَسْلَافِهِمُ الَّذِينَ مَضَوْا،
اول یہ کہ جب کسی قوم میں علانیہ فواحش ( فسق و فجور, مرد وزن کے غیر شرعی تعلقات اور زناکاری کے تمام درجے اور فحش گوئی فحش شنوائی اور فحش بینی) ہونے لگ جائیں، تو ان میں طاعون اور ایسی ايسي بیماریاں پھوٹ پڑتی ہیں جو ان سے پہلے کے لوگوں میں نہ تھیں،
وَلَمْ يَنْقُصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ، إِلَّا أُخِذُوا بِالسِّنِينَ، وَشِدَّةِ الْمَئُونَةِ، وَجَوْرِ السُّلْطَانِ عَلَيْهِمْ،
دوسرے یہ کہ جب لوگ ناپ تول میں کمی کرنے لگ جاتے ہیں تو وہ قحط، معاشی تنگی اور اپنے حکمرانوں کی زیادتی کا شکار ہو جاتے ہیں،
وَلَمْ يَمْنَعُوا زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ إِلَّا مُنِعُوا الْقَطْرَ مِنَ السَّمَاءِ، وَلَوْلَا الْبَهَائِمُ لَمْ يُمْطَرُوا ،
تیسرے یہ کہ جب لوگ اپنے مالوں کی زکاۃ ادا نہیں کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ آسمان سے بارش کو روک دیتا ہے، اور اگر زمین پر چوپائے نہ ہوتے تو آسمان سے پانی کا ایک قطرہ بھی نہ گرتا،
وَلَمْ يَنْقُضُوا عَهْدَ اللَّهِ، وَعَهْدَ رَسُولِهِ إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ، فَأَخَذُوا بَعْضَ مَا فِي أَيْدِيهِمْ ،
چوتھے یہ کہ جب لوگ اللہ اور اس کے رسول کے عہد و پیمان کو توڑ دیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر ان کے علاوہ لوگوں میں سے کسی دشمن کو مسلط کر دیتا ہے، وہ جو کچھ ان کے پاس ہوتا ہے چھین لیتا ہے،
وَمَا لَمْ تَحْكُمْ أَئِمَّتُهُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَيَتَخَيَّرُوا مِمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ .
پانچوے یہ کہ جب ان کے حکمراں اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق فیصلے نہیں کرتے، اور اللہ نے جو نازل کیا ہے اس کو اختیار نہیں کرتے، تو اللہ تعالیٰ ان میں پھوٹ اور اختلاف ڈال دیتا ہے
فالحديث أخرجه ابن ماجه في كتاب الفتن والحاكم والبيهقي وصححه الحاكم والألباني في صحيح الترغيب .
اس حديث کے پہلے نکتہ کی روشنی میں وباء کرونا اللہ خالق کائنات کی طرف سے بعض کے لئے ابتلاء اور بعض کے لئے عذاب کی صورت بنتی ہے. جس کی گرفت میں مسلم أمۃ سمیت پوری انسانیت ہے. اس وباء دوسری لہر اسکی پہلی لہر سے زیادہ سخت ہے اور اس کی متوقع تیسری اور چوتھی لہریں کی سختی شاید اس سے بھی زیادہ ہو.
مسلم أمۃ کو اس وباء سے بچاؤ کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ اس وباء سے نجات کے لئے اجتماعی طور پر اپنے انفرادی اور اجتماعی زندگی کے تمام معاملات میں اللہ خالق کائنات کے احکام کی نافرمانی کے گناہ سے سچی توبہ اور زندگی کے تمام معاملات (خصوصاً اس حدیث میں مذکور پانچ معاملات) میں اللہ خالق کائنات کی ختم الرسل کی سنت کے مطابق اطاعت کے عہد کی مصمم تجدید کی اشد بلکہ ناگزیر ضرورت ہے.
عوام وخواصان ریاست کا رخ اس وباء سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدابیر کے اہتمام کے ساتھ ساتھ اس وباء سے نجات کے لئے جمعۃ الوداع , رمضان المبارک کی 25 ، 27 اور 29ویں راتوں اور عید الفطر کے اوقات مقبولیت اور بابرکت اجتماعات کے مواقع کو SOPs کی پابندی کے ساتھ اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی معاملات میں اللہ خالق کائنات کی نافرمانی سے سچی توبہ اور زندگی کے تمام معاملات میں اللہ خالق کائنات کی ختم الرسل کی سنت کے مطابق اطاعت کے عہد کی مصمم تجدید کے ہفتہ طور پر منانے کی طرف مڑ جائے تو شايد اللہ سبحانہ تعالی ان بابرکت اوقات میں ہونے والی اجتماعی توبہ کو قبول فرماتے ہوئے امت مسلمہ اور باقی انسانیت کو اس وباء سے نجات عطا فرما دیں.
Undergraduate Admission MBA Admission Data Science Universities BS Data Science Admission Pharm.D Admission Pharm.D Universities BS Software Enigneering SE Admission BBA Admission Banking & Finance Universities Universities in Lahore Universities in Karachi Artificial Intelligence AI Admission