حالیہ ایران-امریکہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے خطے میں قیامِ امن کے لیے جو سفارتی کوششیں کیں، ان کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی ہے۔ ذرا سوچیں، ایسی سفارت کاری کرنے والے افراد نے کیا پڑھا ہوگا؟ غالب امکان ہے کہ ان میں سے بہت سے افراد کا تعلق انٹرنیشنل ریلیشنز (International Relations) کے شعبے سے ہو۔ یہی وہ مضمون ہے جو دنیا کی سیاست، معیشت، سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کو سمجھنے کی تربیت دیتا ہے۔
روس اور یوکرین کی جنگ ہو، آبنائے ہرمز کی بندش ہو یا کسی بڑے ملک کا معاشی بحران، آج ان واقعات کے اثرات چند ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ دنیا بھر کو متاثر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ دور میں ممالک اور قومیں پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ایسے میں بین الاقوامی تعلقات کو سمجھنے والے ماہرین اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے گریجویٹس کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔
👈 انٹرنیشنل ریلیشنز ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تنازعات کی وجوہات کیا ہیں، کسی ملک کی خارجہ پالیسی کیسے تشکیل پاتی ہے، عالمی تجارت مختلف ممالک کے تعلقات کو کس طرح متاثر کرتی ہے، اور اقوامِ متحدہ جیسی عالمی تنظیمیں کس انداز میں کام کرتی ہیں۔ یہ مضمون امن، سلامتی، انسانی حقوق اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل کے مشترکہ حل تلاش کرنے کی بھی تربیت دیتا ہے۔ مختصراً، یہ دنیا کو ایک بڑے نظام (Global System) کے طور پر سمجھنے کا علم ہے۔
👈 یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے گریجویٹس کے لیے صرف وزارتِ خارجہ میں ملازمت کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اس ڈگری کے حامل افراد کے لیے متعدد شعبوں میں کیریئر کے دروازے کھلے ہیں، مثلاً:
1️⃣ وزارتِ خارجہ، سفارتی خدمات اور دیگر سرکاری اداروں کے پالیسی ونگز؛
2️⃣ بین الاقوامی تنظیمیں، اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے اور بین الاقوامی این جی اوز؛
3️⃣ تھنک ٹینکس، پبلک پالیسی اور ریسرچ کے ادارے؛
4️⃣ میڈیا اور بین الاقوامی امور کی صحافت؛
5️⃣ بین الاقوامی تجارت اور کارپوریٹ افیئرز؛
6️⃣ سیکیورٹی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ادارے؛
7️⃣ امیگریشن، پناہ گزینوں اور انسانی حقوق کے شعبے۔
8️⃣ اسی طرح بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں ایسے افراد کو ترجیح دیتی ہیں جو بین الاقوامی سیاست، عالمی معیشت اور مختلف ممالک کے کاروباری ماحول کو سمجھتے ہوں۔
👈 البتہ انٹرنیشنل ریلیشنز ہر طالب علم کے لیے موزوں نہیں۔ اس شعبے میں آنے والے طلبہ میں چند خاص خصوصیات ہونی چاہییں۔ مثلاً دنیا کے جغرافیے اور تاریخ کا بنیادی علم، بین الاقوامی خبروں میں دلچسپی، سیاست اور معیشت کو سمجھنے کا شوق، مطالعے اور تحقیق کی عادت، مضبوط تجزیاتی اور تنقیدی سوچ (Critical Thinking)، مؤثر تحریری اور زبانی ابلاغ کی صلاحیت، مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ کام کرنے کی اہلیت، استدلال (Reasoning) اور منطق (Logic) کی اچھی سمجھ، اور انگریزی زبان پر مضبوط گرفت۔
👈 اگر آپ چاہتے ہیں کہ انٹرنیشنل ریلیشن کی ڈگری کر لینے کے بعد آپ کے لیے ملازمت کے مواقع مزید بڑھ جائیں تو کچھ اضافی مہارتیں بھی ضرور حاصل کریں، جیسے ریسرچ اور پالیسی رائٹنگ، رپورٹ رائٹنگ اور پالیسی بریف (Policy Brief) لکھنے کی مہارت، بنیادی شماریات (Statistics) اور ڈیٹا اینالیسس، پبلک اسپیکنگ اور پریزنٹیشن اسکلز، کسی اضافی غیر ملکی زبان مثلاً عربی، چینی یا فرانسیسی پر عبور، اور انٹرن شپ یا رضاکارانہ کام کا تجربہ۔
👈 مختصراً، اگر آپ دنیا کے معاملات کو سمجھنے، عالمی مسائل پر غور کرنے اور پالیسی سازی، تحقیق یا سفارت کاری میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواب رکھتے ہیں تو بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنز آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ صرف ایک ڈگری نہیں بلکہ دنیا کو سمجھنے، قوموں کے درمیان پل بنانے اور عالمی سطح پر مثبت تبدیلی لانے کا ایک راستہ ہے۔
👈 کیا انٹرنیشنل ریلیشنز کا شعبہ آپ کے لیے موزوں ہے؟ یہ جاننے کے لیے ایجوویژن، کیریئر گائیڈنس اور کونسلنگ، سے رابطہ کریں اور پیشہ ورانہ رہنمائی حاصل کریں۔ 📞 واٹس ایپ: 03335766716
> *Eduvision Career Counselling*
https://www.instagram.com/eduvisionpk
https://www.facebook.com/EduvisionCareerCounselling
https://www.youtube.com/@PakistanCareerTV
www.eduvision.edu.pk



