ایجوویژن نے طلبہ و طالبات کے کیریئر کی پلاننگ کے لیے معاشرتی حالات ، تعلیمی نظام ، کام کے مواقع اور جاب مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر ایک قابل عمل اور جامع کیریئر پلاننگ پروگرام متعارف کروایا ہے
اس سیکشن میں پاکستان کے کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے تمام کورسز کی مکمل پروفائل حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان معلومات کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
ایجوویژن تازہ ، بروقت اور تیز ترین معلومات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے ۔ طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ کو آسان اور فوری معلومات تک رسائی کے لیے تمام تر معلومات کو آن لائن فراہم کیا گیا ہے ۔
تحریر،، فاروق بھٹی
یہ لاہور کے ایک معروف دینی گھرانے کی سب سے بڑی پرائیویٹ یونیورسٹی ہے ۔۔۔ یہاں شاید کسی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے، لگتا ہے کہ ڈائریکٹر ہالی وڈ یا بالی وڈ سے تعلیمیافتہ ہے۔ سینکڑوں لڑکے لڑکیاں دائرے کی شکل میں جمع ہیں۔ ایک ٹیبل پر کالے رنگ کی چادر بچھی ہے جس پر چند کالے باکس رکھے ہوئے ہیں۔
لائٹ-کیمرہ-ایکشن
لیمن ییلو لوزی شرٹ اور سفید ٹائٹس میں ملبوس ہیروئین آگے بڑھتی ہے اور اپنا ایک گُھٹنا زمین پر ٹیک کر کورنش بجا لاتے ہوئے ہیرو کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتی ہے۔ ہیرو جھک کر ہیروئین کو اوپر اٹھاتا ہے اور بغلگیر ہو جاتا ہے، پورا کیمپس محبت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتا ہے۔ انڈین یا ہالی وڈ فلموں میں یہ ایک عام سا سین ہے جو پاکستانی عوام چِترہار کے ساتھ پچاس سال پہلے دیکھتی رہی ہے۔
1971ء کی پاک بھارت جنگ میں ٹیلیویژن انٹینا کا کردار بُھلایا نہیں جا سکتا۔ مغربی بنگال اور مشرقی پنجاب میں قائم بھارتی "دور درشن" اور "آکاش وانی" تفریح کے نام پر مشرقی اور مغربی پاکستان پر مسلسل نظریاتی حملے کر رہا تھا اور اس کا ہدف نوجوان تھے۔
آپ اندازہ لگائیں کہ "جالندھر دوردرشن" نے سقوط ڈھاکہ (16 دسمبر 1971ء) کے محض پچاس دن بعد 4 فروری 1972ء کو فلم "پاکیزہ" دکھانے کا اعلان کیا تو پورا لاہور قصور ٹی وی اینٹینوں سے بھر گیا، شہر کے کسی بھی مکان کی چھت پر چڑھ کر دیکھ لیں، راتوں رات اینٹینوں کا جنگل اُگ آیا ہے۔ ہال روڈ سے فلپس اور NEC کے تمام ٹیلیویژن فروخت ہو چکے ہیں۔ بلیک میں بکتے بکتے انٹینا اب مارکیٹ سے غائب ہو گئے ہیں۔ پورے ملک سے لوگ لاہور میں موجود اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں مہمان بن کر پہنچے گئے ہیں۔ "ایثار و قربانی" کا ایسا مظاہرہ کہ محلے کے ایک گھر میں TV ہے تو پورا محلہ بن بلایا مہمان ہے۔
بازارِ حسن کی ایک طوائف کو "پاکیزہ" قرار دیکر اس کا رول کینسر کی مریضہ میناکماری اور اس کے تماش بین عاشق کا کردار راجکمار کو سونپا گیا ہے۔ فلم کا ایک گیت جو کوٹھے پر فلمایا گیا، شہرت کی بلندیوں پر پہنچتا ہے۔ "انہی لوگوں نے لے لینا دوپٹہ میرا" ۔۔۔ یعنی اِن بدکردار لوگوں نے مجھ سے میرا دوپٹہ (عزت) چھین لینا ہے۔
فلم بینوں کا پہلا ردِعمل طوائف کے ساتھ ہمدردی ہے ("انسان دوستی" کے نام پر یہ گنگھروں ہمدردی سمیٹ کر ساحر لدھیانوی کی طرح ملزم تلاشتا مشرق جا نکلتے ہیں ۔۔۔
یہ بھوکی نگاہیں حسینوں کی جانب، یہ بڑھتے ہوئے ہاتھ سینوں کی جانب، لپکتے ہوئے پاؤں زینوں کی جانب، ثناخوان تقدیس مشرق کہاں ہیں)
دسرا ردِ عمل ایک ناکام عاشق کا سا ہے جو غم غلط کرنے کے لئے میخانے کا رخ کرتا ہے، سقوط ڈھاکہ میں مکتی ہاہنی نے چھ لاکھ معصوم بنگالی پاکستانی کا قتل عام کیا ہے لیکن ہماری قوم پاکیزہ کے خمار میں ہے۔
تیسرا نتیجہ 90 ہزار پاکستانی جنگی قیدی جو بھارت کی جیلوں میں غلاظت نگلنے پر مجبور ہیں، ان کو فراموش بھول جانا ۔۔۔ پتہ نہیں اُس وقت ہماری مِلّی ہمیت اور قومی غیرت کو "پاکیزہ" کیسے نگل گئی؟
خیر بات ہو رہی تھی یونیورسٹی آف لاہور کے اس خاص واقعہ کی جس نے پوری دنیا میں ہمارے تعلیمی نظام کو ایک مرتبہ پھر طشت از بام کر دیا ہے۔ *ان تعلیمی اداروں کو ڈیٹنگ پوائنٹ بنانے والوں سے پوچھنے والا کوئی کیوں نہیں ہے۔ لاکھوں فیس لے کر بھی ان* *کی ڈگریوں کو دنیا تسلیم کیوں نہیں کرتی؟* بچے بچیاں پڑھنے کی بجائے "پاکیزہ و راجکمار" بننے پر کیوں تُلے ہیں، والدین جو اپنا حال ان بچوں پر قربان کر رہے ہیں، وہ ان کی تربیت سے لاپرواہ کیوں ہیں؟ ہماری سیاسی اشرافیہ اور میڈیا کی ترجیحات بھی پاکیزہ ہیں؟
*سوچا کیوں نا کتابِ اللہ میں* *دیکھوں کہ بیماری کہاں ہے* ۔۔۔ *مملکت خد داد میں یہ کیا اور کیوں ہو رہا ہے؟*
میرے سامنے جو کچھ آیا پیش خدمت ہے،
ستار العیوب (عیبوں پر پردہ ڈالنے والا) کہہ رہا ہے👇سورہ نور کی آیت 19 کہتی ہے ۔۔۔
بیشک جو لوگ چاہتے ہیں کہ اہل ایمان میں بدکاری کا چرچا ہو، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے ۔۔۔
اے ایمان والو! شیطان کے قدموں پر نہ چلو، اور جو کوئی شیطان کے قدموں پر چلے گا سو وہ تو اسے بے حیائی اور بری باتیں ہی بتائے گا ۔۔۔
(سورة النور 21)
کہہ دو میرے رب نے بے حیائی کی باتوں کو حرام کیا ہے خواہ وہ اعلانیہ ہوں یا پوشیدہ ۔۔۔
(سورة الاعراف 33)
اور وہ جب کوئی بُرا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے اور اللہ نے بھی ہمیں یہ حکم دیا ہے، کہہ دو بیشک اللہ بیحیائی کا حکم نہیں دیتا ۔۔۔
(سورة الاعراف 28)
۔۔۔ اور بیحیائی کے ظاہری اور پوشیدہ کاموں کے قریب نہ جاؤ ۔۔۔
(سورة الانعام 151)
شیطان تمہیں تنگدستی کا خوف دلاتا ہے اور بیحیائی کا حکم کرتا ہے ۔۔۔
(سورة البقرة 268)
اور زنا کے قریب نہ جاؤ، بیشک وہ بیحیائی ہے اور گندا راستہ ہے۔
(سورة الاسراء 32)
وہ (شیطان) تو تمہیں برائی اور بیحیائی ہی کا حکم دے گا ۔۔۔
(سورة البقرة 269
Undergraduate Admission MBA Admission Data Science Universities BS Data Science Admission Pharm.D Admission Pharm.D Universities BS Software Enigneering SE Admission BBA Admission Banking & Finance Universities Universities in Lahore Universities in Karachi Artificial Intelligence AI Admission