Pharmacology

Pharmacology

The study of the physiological and pathological effects of drugs. The pharmacologist will be an expert on drug dosage, metabolism, tolerance, interactions, and side effects. He will be able to determine when a particular patient could have a problem with a drug. He is legally licensed to sell a wide variety of prescribed drugs to patients. In certain cultures he will instead practice Herbalism, which uses natural, time-tested remedies that may or may not be effective. 

 


فارماکولوجسٹ(Pharmacologist)
فارماکولوجسٹ ادویات کی تیاری کی اقسام، کیمسٹری اور اثرات کے بارے میں اندازہ لگاکر انہیں حیوانی اور انسانی استعمال کے قابل بنایاجاتاہے۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
*بیماری کے علاج میں استعمال ہونے والے مادوں کی دریافت اور تیاری۔
*مؤثر مادوں کی کیمیائی ساخت پر نظر ثانی کرناتاکہ ناپسندیدہ ضمنی اثرات کو ختم کیاجاسکے۔
*جسم میں ادویاتی اثرات اور اس سے ہونے والی تبدیلیوں کو جانچنے کے لئے تجربات اور آلات تیار کرنا۔
*نئے دریافت کردہ اور پیداشدہ اجزاء کی مستعدی اور سیفٹی کو دوامیں استعمال کے نقطہ نظر سے جانچنا۔
*دواؤں کے ناپسندیدہ اثرات کی تفتیش کرنااور اس کی وجوہ تلاش کرنا۔
*آلودگی پھیلانے والے اجزاء،کیڑے مار ادویات اور زہروں کے د وسرے نامیاتی جانداروں کو جانچنا۔
*سائنسی اور تحقیقی رپورٹیں مرتب کرنا۔
*منیجرز ، ہیلتھ کئیر ورکرز، سیاستدانوں اور عوام الناس کو طریقہ کار(پالیسی) اور تشخیصی مشوروں سے نوازنا۔
تخصصات(Specializations)
نان کلینیکل فارماکولوجسٹ(Non Clinical Pharmacologist)
ایک نان کیلنیکل فارماکولوجسٹ ادویات کی تیاری اور آزمائش (Trials) کے دوران ہونے والی تحقیقی اور تجرباتی سٹڈیز میں تخصص (Specialize) کرتاہے۔
کلینیکل فارماکولوجسٹ(Clinical Pharmacologist)
ایک کلینیکل فارماکولوجسٹ براہ راست مریض کی دیکھ بھال میں ملوث ہوتاہے ،وہ اکثر ان مریضوں کے ساتھ کا م کرتے ہیں جو کہ کثیر جہتی بیماریوں کی بنا پر مختلف اقسام کی ادویات استعمال کررہے ہوتے ہیں جن کا بیک وقت استعمال ٹکراؤ کی صورتحال پیداکرسکتاہے۔
ذاتی خصوصیات
*سائنس اور تحقیق میں دلچسپی۔
*تجزیاتی اور منطقی سوچ کاحامل۔
*تفصیلی اور درست کام کرنے کی اہمیت۔
*ابلاغ کی صلاحیت۔
*تخلیقی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت۔
*ٹیم کے رکن کی حیثیت سے کام کرنے کااہل۔


Views: 10753