Pharmacy 1

علم الادویات (Pharmacy)

 

علم الادویات

ادویات کی تیاری ،ترسیل اوران کا درست استعمال علم الادویات (فارمیسی) کہلاتا ہے۔ایک ڈاکٹر مریض کی تحقیق اور تشخیص کرتا ہے اور ماہر علم الادویات (فارماسسٹ) اس کے لئے دوا تیارکرتا ہے۔لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ جتنی اہمیت ایم بی بی ایس کی ہے اتنی ہی فارمیسی کی ہے۔

فارماسسٹ پس منظر میںرہتے ہوئے ادویات کے معیار ، مقدار اور درست استعمال پر نظر رکھتے ہیں۔یہ ایک ایسا شعبہ ہے جوبیک وقت پیداوار(Production)بھی ہے اورخدمت(Service) بھی۔ایک فارماسسٹ باریک بینی کے ساتھ معاشرے اور ہسپتالوں میں بیماریوں پر نظر رکھتا ہے۔ وہ تجربہ گاہ میں تحقیق میں بھی مصروف ہوتا ہے۔ وہ دوا ساز فیکٹری میں ادویات کی پیداوار کے لیے بھی کام کرتا ہے اور انہی ادویات کی مارکیٹنگ بھی اس کے کام میں شامل ہے۔اس طرح طبی علوم میں یہ شعبہ اپنی نوعیت کا بڑا منفرد شعبہ ہے۔

خصوصیات

علم الادویات میں ایک ایسی شخصیت کامیابی سے آگے بڑھ سکتی ہے جو سائنسی مزاج اور دلچسپی رکھتی ہو ۔ سوچ اور سوچنے کے انداز میں طبعی تجسس پایا جاتا ہو۔ اس شعبے میں کام کے لیے میڈیکل میں خاص دلچسپی ،احتیاط، منطقی اور سائنسی انداز سے ہر معاملے اور پہلو کو دیکھنا اور پرکھنا آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے۔ فارمیسی کے اندر کئی ذیلی شعبے ہیں اورپاکستان میں اس میں اچھے ماہرین کی شدید قلت ہے۔ملازمت کے مواقع بہت اچھے اور تنخواہ اور دیگرمراعات پر کشش ہیں۔

            ٭زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہتر صحت کے لئے حقیقی دلچسپی

            ٭ ابلاغ(Communication)کی بہترین صلاحیت۔

            ٭تجویز کی تیز اور اچھی صلاحیت

            ٭متعین کام کی عادت

            ٭دباﺅ میں کام کرنے کی صلاحیت

            ٭چیزوں کو ایک دوسرے سے ملا کر سمجھنے کی صلاحیت

            ٭فارمیسی سائیٹس میں ہونے والی ہرترقی اور ہر نئی بات سے واقفیت

            ٭خوداعتمادی کے ساتھ خودمختار حیثیت میں کام کرنے کی صلاحیت جس میں مشکل کاحل نکالنا اور فیصلہ سازی دونوں شامل ہیں۔

            ٭ توجہ اور یکسوئی سے سننے کی صلاحیت

            ٭ تفہیمِ عبارت

            ٭ تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت

            ٭ تجزیہ اور قوت فیصلہ

اہم مضامین

۱۔ کیمسٹری ۲۔ بائیولوجی ۳۔ میڈیسن اور ڈنٹسٹری ۴۔ مشاورت ۵۔ کمپیوٹر اور الیکٹرانکس ۶۔ ریاضی ۷۔ انگریزی

فارمیسی کی تعلیم

شعبہ فارمیسی میں تعلیم کا آغاز ایف ایس سی(پری میڈیکل)کے بعد ڈاکٹر آف فارمیسی (Pharm.D) سے ہوتا ہے۔اس کا دورانیہ ۵سال ہے۔اس میں کیمسٹری‘بائیولوجی‘ فزکس‘ صحت عامہ کے علاوہ کئی ایک مضامین پڑھائے جاتے ہیںPharma.Dکی پانچ سالہ ڈگری کے بعد بہت اچھی ملازمت مل جاتی ہے اور مزید تعلیم ساتھ ساتھ جاری رکھی جاسکتی ہے۔ اگرکوئی کاروباری دنیا میں آناچاہے تب بھی راستے کھلے ہیں۔البتہ تدریس یا تجزیہ وتحقیق کے شعبوںکے لئے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی ضروری ہے۔

ذیلی شعبے

٭ کمیونٹی فارمیسی                        ٭ہسپتال فارمیسی

٭ مشاورتی فارمیسی                       ٭گھریلو فارمیسی

٭ انٹیگریٹو فارمیسی                       ٭ نیوکلر فارمیسی

فارمیسی میں داخلے کے لئے مندرجہ ذیل باتوں کو پیش نظررکھا جاتا ہے:

            1۔ایف ایس سی (پری میڈیکل)

            2۔داخلہ درخواست کے لیے کم ازکم ۰۶فیصد نمبرہونا ضروری ہے جبکہ میرٹ ہر ادارے کا الگ ہوتا ہے۔

            بالعموم ادارے صرف ایف ایس سی کی بنیاد پر میرٹ بناتے ہیں جبکہ بعض ادارے میٹرک اور ایف ایس سی دونوں کو ملا کربھی بناتے ہیں۔

            بعض اداروں میں داخلہ ٹیسٹ ہے اور بعض میں نہیں جبکہ کچھ ادارے این ٹی ایس کو لازمی قراردیتے ہیں۔

            گورنمنٹ کے تقریباًتمام اداروں میں صبح اور شام کی کلاسز ہوتی ہیں صبح میں ریگولر اور شام میں سیلف سپورٹ / فنانس کی بنیاد پر داخلے ہوتے ہیں۔ لہٰذا فارم جمع کرواتے ہوئے صبح اور شام کی کلاسز کو پیش نظر رکھیں۔

            سال۰۱۰۲ءمیں چند بڑی جامعات میںصبح اور شام کا میرٹ کچھ اس طرح رہا۔عشاریہ کے بعد کے اعداد کو ختم کر دیا گیا ہے)

ادارہ                                                      صبح                             شام

پنجاب یونیورسٹی لاہور                               86%                 84%

بہاﺅالدین زکریا ملتان                                   85%                 79%

پشاوریونیورسٹی                                       69%                66%

کراچی یونیورسٹی                                     79%                 76%

سندھ یونیورسٹی‘حیدرآباد                

اخراجات

گورنمنٹ اداروں میں صبح کی کلاسز یعنی ریگولر طلبہ کے لئے ۰۰۰۷روپے سے لے کر ۰۰۰۰۲روپے سالانہ ہے جبکہ شام کی کلاس یعنی سیلف سپورٹ پروگرام کے لئے ۰۰۰۳۵ہزار روپے سے لے کر۰۰۰۰۷روپے سالانہ ہے۔واضح رہے ان اخراجات میں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کمی بیشی ممکن ہوتی ہے۔

فارمیسی کی تعلیم کے ادارے

پاکستان میں ماہرین علم الادویات کی طلب جس شدت سے بڑھ رہی ہے اسی اعتبار سے تعلیمی مواقع میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان میں اس وقت بہت سے سرکاری اورغیر سرکاری تعلیمی ادارے فارمیسی کی تعلیم دے رہے ہیں۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں بالخصوص اور کچھ دیگر علاقوں میں بھی ہر دوطرح(سرکاری اور پرائیویٹ)کے ادارے موجود ہیں۔ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔ تفصیلات ایجوویزن ویب پر دیکھیں ۔

پنجاب یونیورسٹی ، لاہور                بہاﺅالدین زکریا ، ملتان        

پشاوریونیورسٹی، پشاور                  گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان

کراچی یونیورسٹی، کراچی               سندھ یونیورسٹی ، حیدرآباد              

بلوچستان یونیورسٹی ، کوئٹہ

واضح رہے کہ ادارہ نہیں بلکہ ادارے کا شعبہ فارمیسی، پاکستان فارمیسی کونسل سے منظورشدہ ہونا چاہیے۔ تمام منظورشدہ اداروں کی تازہ ترین لسٹ ایجوویژن ویب سائٹwww.eduvision.edu.pkپر دستیاب ہے۔ 


Views: 12961