Medical Scientist


میڈیکل سائنٹسٹ(Medical Scientist)
میڈیکل لیبارٹری سائنٹسٹ لیبارٹری ٹسٹوں کے ذریعے سے بیماریوں کی تشخیص علاج اور بچاؤ کے لئے معلومات فراہم کرتاہے۔
ذمہ داریاں اور کرنے کے کام
میڈیکل سائنٹسٹ درج ذیل ذمہ داریاں اٹھانے کااہل ہوناچاہئے۔
*خون کی مختلف بیماریوں کے بارے میں جاننا۔
*خون کے خلیات کی گنتی کرنااور ان کی سلائیڈز کامائیکروسکوپ سے معائنہ کرنا۔
*انتقال خون سے قبل خون کے ٹسٹ کرکے ان میں ہیپاٹائٹس اور Aidsکی موجودگی کاپتہ چلانا۔
*خون کے مختلف گروپوں کامعائنہ کرکے ان Antibodiesکاپتہ چلانا جوکہ نوزائیدہ بچوں میں بیماری پھیلاسکتے ہیں۔
*خون اور پیشاب کے نمونوں کاکیمیائی تجزیہ کرنا جس سے گردے، جگر اور ذیابیطس کی بیماریوں کی تشخیص ہوسکے۔
*بیماری پیداکرنے والے بیکٹیریا، وائرس اور فنجائی کو کلینیکل نمونوں سے اکٹھا کرکے ان کی بڑھوتری کرانا۔
*سرجری اور پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل کئے گئے باڈی ٹشوز کی مائیکرو سکوپک تجزیے کے لئے سلائیڈز تیار کرنا۔
*جسمانی مائعات کو مائیکرو سکوپک معائنے کے لئے تیار کرکے کسی خرابی کی تشخیص کرنا۔
*ڈی ۔این۔اے اور آر۔این۔اے کو علیٰحدہ کرکے معائنہ کرنا اور کینسر جیسی بیماری کے علاج اور تشخیص میں اس سے مدد لینا۔
*دوسرے سائنسدانوں ،ٹیکنیکل افسروں اور مددگار افسروں کی نگرانی کرنا۔
مہارتیں(Specializatin)
میڈیکل سائنسدان ہیماٹولوجی، امیونالوجی، ٹرانژفیوژن سائنس کلینیکل بائیو کیمسٹری، مائیکرو بیالوجی، سائٹولوجی اور وائرولوجی میں Specialiseکرسکتے ہیں۔
ذاتی خصوصیات
*درست تناسب اور توجہ سے کام کرنا۔
*دباؤ کے تحت کام کرنے کااہل ہونا
۔
*مسائل کی نشاندہی اور تجزیہ کرکے قابل عمل حل تلاش کرنا۔
*زبانی اور تحریری مواصلاتی صلاحیت رکھنا۔


Views: 9055