پیرامیڈیک(Paramedic)
ایمبولینس آفیسر
حادثے کی صورت میں ہسپتال پہنچنے سے پہلے طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور مریضوں کوپہنچانے کی خصوصی تربیت رکھتے ہیں۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
ہنگامی صورتحال اور حادثات کی صورت میں فوری ایمبولینس پہنچانا تاکہ قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔
*جائے حادثہ سے مریضوں کو سٹریچر اور پھر ایمبولینس میں ڈالنااور ہسپتال پہنچانا۔
*دوران سفر مریضوں کی حالت کے مطابق طبی امداد مہیاکرنا۔
*بذریعہ ٹیوب جسم میں مائعات اور دردکش ادویات کی فراہمی۔
*مریض کو فراہم کئے جانے والے علاج اور اس کی طبی حالت کی بنیاد پر رپورٹوں کی تیاری اور اس کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا۔
*عوامی اجتماعات(وسیع پیمانے پر ہونے والے کھیلوں کی تقریبات)میں شرکت کرناجہاں حادثات اور ہنگامی صورتحال رونماہوسکتی ہے۔
*مریضوں کو گھر اور ہسپتال کے درمیان ٹرانسپورٹ فراہم کرنا۔
*گاڑی اور آلات کی روزانہ چیکنگ کرناور ادویات اور دوسری طبی امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا۔
*ایمبولینس اور آلات کو اچھی قابل استعمال حالت میں رکھنا۔
تخصصات(Specializations)
*انتہائی نگہداشت کرنے والا طبی عملہ(Intensive care paramedics)انسانی جان کو نقصان پہنچانے والی ہنگامی صورتحال مثلاً دل کادورہ اور کار کے حادثات کے دوران ہسپتال پہنچنے سے قبل ضروری فوری طبی امداد فراہم کرتاہے۔
*اپنی اہلیت کو بڑھانے کے لئے وہ اناٹومی، فزیالوجی، پیتھوفزیالوجی اور فارماکولوجی میں مزید تربیت حاصل کرسکتے ہیں تاکہ طبی مشاورت کی عدم موجودگی میں بھی فیصلہ کرنے کی اہلیت پیداکرسکیں۔
پیرامیڈیکل کلینیکل انسٹرکٹر(Paramedic Clinical Instructor) زیر تربیت پیرامیڈیک کو ٹریننگ اور سپورٹ فراہم کرتاہے۔
جان بچانے والے پیرامیڈیک(Rescue Paramedic)
ریسکیو پیرامیڈیک دوردراز مشکل مقامات میں ہسپتال پہنچنے سے پہلے طبی امداد مہیا کرتے ہیں اس طرح کے آپریشنز کے دوران جان لیوا حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے انہیں اعلیٰ درجے کی مہارت درکار ہوتی ہے۔
ذاتی خصوصیات
*دباؤ میں کام کرتے ہوئے جذبات پر کنٹرول اور پرسکون رہنے کی صلاحیت۔
*واضح سوچ اور فوری عمل
*ذہنی اور جسمانی طورپر چست۔
*تجزیاتی اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت۔
*انفرادی اور اجتماعی طورپر کام کااہل۔
*ہدایات اور رہنمائی کے مطابق کام کرنے کی اہلیت۔
*واضح اور درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت۔
*متحمل اور بردبار۔
*مہارت کو بڑھانے اور برقرار رکھنے کاعزم۔
Views: 5639