General Practitioner

میڈیکل پریکٹیشنرز (Doctor, GP, General Practitioner)
میڈیکل پریکٹیشنرز ذہنی اور جسمانی عوارض، خرابیوں ،زخموں اور چوٹوں کی تشخیص کرنے کے بعد ادویاتی علاج کے ذریعے سے بحالی صحت کاکام سرانجام دیتے ہیں۔
ذمہ داریاں اور کرنے کے کام
*مریض کے معائنے اور طبی معلومات ریکارڈ کے بعد بیماری یاخرابی کی قسم دریافت کرنا۔
*لیبارٹری ٹسٹ، ایکس۔رے اور تشخیصی عکس (Diagnostic Images) تجویز کرنا، سرانجام دینا اور Analyseکرنا۔
*بحالی صحت کاعمل تیز کرنے کے لئے مریضوں کو خوراک ،ورزش، صفائی اور عمومی صحت کے بارے میں مشورے دینا۔
*مریض کو ایسی ادویات تجویز کرنااور دلانا جوکہ انفیکشن اور چھوت والی بیماریوں کو روک سکیں۔
*آپریشن سے پہلے اور بعد میں مریضوں کامکمل خیال رکھنا۔
*سرکاری حکام کو پیدائش، اموات اور پھیلاؤ والی بیماریوں کے متعلق آگاہ کرنا۔
*مریضوں کے اسپتال میں داخلے کاانتظام کرنا۔
*مریض کو دیگر طبی ماہرین کے پاس بھجوانااور ان سے متعلقہ معلومات کاتبادلہ کرنا۔
*ماہر چشم(Opthalmologist)ماہرامراض چشم آنکھوں سے متعلقہ بیماریوں ،چوٹوں اور خامیوں کی تشخیص اور علاج کرتاہے۔
*ماہر امراض نسواں(Obstract/Gynaecologist)ماہر امراض نسواں بچے کی پیدائش سے پہلے اس کے دوران اور بعد میں طبی امداد مہیاکرتی ہے اور زنانہ امراض کی تشخیص ،علاج اور غیرمعمولی خرابیوں سے بچاؤمیں مدددیتی ہے۔
*Physician: ایک فزیشن علم طب کی کسی بھی شاخ میں مہارت حاصل کرسکتاہے مثلاًانٹرنل میڈیسن(Internal Medicine)، کارڈیالوجی(دل کی بیماریوں کاعلاجریوماٹولوجی ( Rheumatology) ،جوڑوں اور پٹھوں کاعلاج ، نورولوجی (دماغی امراض کاعلاج)،ہیماٹولوجی(خون سے متعلقہ بیماریوں کاعلاج ) اور Geriatrics(عمررسیدہ افراد میں پائی جانے والی بیماریوں کاعلاج۔
*ماہر نفسیات( Psychiatrist)ماہر نفسیات ذہنی، جذباتی اور رویوں میں پائے جانے والے عوارض کاعلاج کرتاہے۔
*کھیلوں کا ڈاکٹر(Sports Doctor): کھیلوں کاڈاکٹر کھیل کے دوران آنے والی چوٹوں سے بچاؤ اور ان کے علاج میں مدد دیتاہے اور کھیل کے دوران لگنے والی کسی بھی چوٹ کااسی جگہ فوری علاج کرتاہے۔سپورٹس میڈیسن پریکٹیشنرز زخموں کی تشخیص اور علاج کے لئے پروگرام تیار کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ یامقابلے میں واپسی میں مددگار ہوتے ہیں۔
*جراح یاسرجن:سرجن بھی طب کی مختلف شاخوں میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں مثلاً
(i) آرتھوپیڈک سرجری(ہڈیاں اور جوڑ) (ii) کینسر سرجری(iii) پلاسٹک سرجری (iv) گلے ناک کی سرجری (v) آنکھوں کی سرجری
*ماہر دماغی امراض(Neurologist)ماہر دماغی امراض دماغ، ریڑھ کی ہڈی،پیرفرل نروس سسٹم(Peripheral)کومتاثر کرنے والی بیماریوں اور چوٹوں کامطالعہ اور علاج معالجہ کرتاہے۔
*ماہر امراض بچگان(Pediatrician)بچوں کی پیدائش سے لیکر ابتدائی بلوغت کے مرحلے تک درپیش بیماریوں کی تشخیص اور علاج کرتاہے۔
*ریڈیالوجسٹ(Radiologist) ایکس ریز،الٹراساؤنڈ، گیماریز(Gamara rays) اور ریڈیوویوز(Radiowaves) کے استعمال سے بیماریوں کاعلاج اور تشخیص کرتاہے۔
*پتھالوجسٹ(Pathologist) پتھالوجسٹ لیبارٹری پروسیجر استعمال کرتے ہوئے بیماری کے مختلف مراحل اور انفیکشن پیداکرنے والے ذرائع کی نشاندہی اور تشخیص کرتاہے۔
*ماہر بے ہوشی(Anaesthetist)ماہر بے ہوشی مریض کو عمل جراحی (Surgery) سے پہلے بے ہوش کرتے ہیں اور آپریشن کے دوران اور بعد میں ان کاخیال رکھتے ہیں علاوہ ازیں درد روکنے کے لئے بھی ان کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔
ذاتی خصوصیات
*دوسروں سے بات چیت میں مہارت رکھنا۔
*پراعتماد ،پرعزم اور منظم ۔
*دوسروں کے بارے میں حساس اور ہمدرد۔
*ٹیم کے ساتھ مل کر خوشی سے کام کرنا۔


Views: 5904