Natural Therapist

نیچرل تھراپسٹ(Natural Therapist)
نیچرل تھراپسٹ مندرجہ ذیل اعزازی طبی تکنیکوں اور طریقہ ہائے علاج میں مہارت حاصل کرکے تشخیص ،علاج اور بچاؤ کے طریقے معلوم کرسکتاہے۔
*روایتی چینی ادویات سے علاج
*ہومیوپیتھی
*جڑی بوٹیوں سے علاج
*خوشبوؤں سے علاج
ذمہ داریاں اور کرنے کے کام
*مریض کی غذائی عادات کاتجزیہ کرکے اس کے لئے غذائی منصوبہ بندی کرنا(Nutrition Plan)
*قدرتی ادویات(جڑی بوٹیوں سے بنی ہوئی)وٹامن کمپاؤنڈ اور معدنی سپلیمنٹ تجویز کرنا۔
*نامیاتی طریقے سے جسم کی خود شفایابی کی صلاحیت بڑھانا۔
*آنکھ کے رنگدار حصے کے(Iris)معائنے کے بعد کسی جسمانی عضو میں پیداہونے والی بیماری کاتجزیہ اور علاج کرنا۔
مہارتیں(Specializations)
*جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے والا(Herbalist)
ہربلسٹ پودوں اور اس کے مختلف حصوں سے ادویات تیار کرکے مریض کے صحت پروفائل کے مطابق تجویز کرتاہے جو کہ گولیوں ،کیپسول ، چائے، ٹنکچر، عرقیات اور اہم تیلوں(Essential Oils) کی صورت میں استعمال کی جاتی ہیں۔
*خوشبوؤں سے علاج کرنے والا(Aromatherapist)
اروماتھراپسٹ معالجاتی پودوں کے اہم تیلوں(Essential Oils) کے مرکب کو مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کرتا اور مریض کی نفسیاتی اور جسمانی صحت کو بہتر بناتاہے۔
*سونگھنا۔
*جلد پر لگانا اور مالش کرنا۔
*نیچرو پاتھ(Naturopath)
نیچروپاتھ مریض کی ذہنی ،جسمانی،جذباتی اور غذائی عادات کاجائزہ لیکر ایک جامع طریقہ علاج وضع کرتاہے اور ایسی قدرتی اور ہربل ادویات تجویز کرتاہے جو کہ اس کی صحت اور لائف سٹائل کے لئے فائدہ مند ہوں۔
*ہومیوپیتھ(Homeopath)
ہومیوپیتھ علاج کے ایسے طریقے اور ادویات وضع کرتاہے جو کہ جسم کی قدرتی ازخود شفایابی کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔دواتجویز کرنے سے قبل بیماری کی مخصوص علامات اور مریض کے جسمانی اور جذباتی ماحول کو بھی پیش نظر رکھاجاتاہے۔
روایتی چینی طریقہ علاج (Traditional Chinese Medicine Practitioner)
روایتی چینی طریقہ علاج میں مالش، حرارت، نمی، آکوپنکچر اور جڑی بوٹیاں استعمال کرکے جسم کی اہم توانائیوں(Vital Energies) کو اس طرح ہم آہنگ کیاجاتاہے کہ پورے جسم میں ان کی درست تقسیم کو یقینی بنایاجاسکے۔
ذاتی خصوصیات
*لوگوں کی اچھی صحت کاخواہشمند ہو۔
*احتیاطی طریقہ علاج کو فروغ دینے لئے پرعزم ہو۔
*پراعتماد اور بالغ شخصیت جو کہ لوگوں سے بات چیت میں مہارت رکھتاہو۔


Views: 4774