Psychiatrist

سائیکاٹرسٹ (Psychiatrist)
سائیکوتھراپسٹ(Psychotherapist)
طبیب نفسی(Psychiatrist) انسانوں میں ذہنی، جذباتی اور رویوں میں خرابیوں کی تشخیص اور علاج کرتے ہیں۔ طبیب نفسی اور ماہر نفسیات کی خدمات کے حوالے سے اکثر لوگوں کو مغالطہ ہوجاتاہے۔ماہر نفسیات طب کی ڈگری نہیں رکھتا اس لئے وہ ادویات تجویز کرنے کامجاز نہیں ہوتا۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
سائیکاٹرسٹ مندرجہ ذیل خدمات انجام دیتے ہیں:
*مریض سے ذہنی جذباتی اور رویے میں مسائل سے بات چیت کے ذریعے مرض کی نوعیت اور گہرائی کو جانچنا۔
*مریضوں کی طبی اور ذہنی ہسٹری کامطالعہ کرنا۔
*لیبارٹری ٹسٹ، امیجنگ(عکس) اور دوسرے تشخیصی طریقہ کار کااستعمال۔
*ٹسٹوں کے رزلٹ معلوم ہوجانے کے بعد سے مناسب طریقہ علاج کے مطابق کام کرنا۔
*ادویات ،سائیکوتھراپی او ردوسرے بحالی کے پروگراموں پر عمل درآمد کرانا۔
*ہسپتال میں داخلے کے انتظامات کرنا۔
*دوسرے پیشہ ور ماہرین صحت کے ساتھ رابطے میں رہ کر کام کرنا۔
تخصصات(Specializations)
مزید تربیت اور تخصص کے لئے سائیکاٹرسٹ مندرجہ ذیل شعبے منتخب کرسکتے ہیں:
*بالغان اور بچگان کی سائیکاٹری۔
*الکوحل اور منشیات کے مریضوں کامعالج۔
*قانونی اور مجرمانہ (Foresic)سائیکاٹری۔
*سائیکوتھراپی اور تجزیاتی سائیکاٹری۔
ذاتی خصوصیات
*لوگوں اور ان کے رویوں میں دلچسپی رکھنا۔
*منظم اور دل جمعی سے کام کرنا۔
*زبانی اور تحریری ابلاغ کی صلاحیت۔
*لوگوں سے رابطے میں رہنا۔
*متحمل مزاجی اور ادراکیت۔


Views: 7890