Midwifery

دایا(Midwife)
دایایامڈوائف خواتین اور ان کے اہل خانہ کو دوران حمل بچے کی پیدائش کے وقت اور بعد از پیدائش سارے مراحل کے متعلق آگہی،ہدایات اور مدددیتی ہیں۔ علاوہ ازیں زچگی کے بعد کچھ ہفتوں تک زچہ وبچہ کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔
ذمہ داریاں اور کرنے کے کام
دایاؤں کے ذمے مندرجہ ذیل فرائض ہوتے ہیں۔
*خواتین، ان کے بچوں اور اہل خانہ کو کلینیکل مڈوائفری امداد مہیاکرنا۔
*ماں اور بچے میں کسی بھی پیچیدگی کی نشاندہی کرنا۔
*ایمرجنسی کی صورت میں فوری اقدامات کرنااور دوسرے ڈاکٹروں سے مشورے کے انتظامات کرناتاکہ زچہ وبچہ کوبہترین طبی امداد مہیا کی جاسکے۔
*ہمہ جہت ٹیم کے رکن کی حیثیت سے کام کرنا۔
*خواتین اور بچوں کو مہیا کی جانے والی امدا د کی کاغذی کاروائی مکمل کرکے اس کو محفوظ کرنا۔
*خواتین کو آپریشن کے ذریعے ہونے والی پیدائش کے لئے تیار کرنااور بعد از آپریشن دیکھ بھال کرنا۔
*خواتین کی صحت سے متعلقہ معلومات اور ہدایات ان کے اہل خانہ اور کمیونٹی تک پہنچانا۔
*مڈوائفری اور طب کے طالب علموں کی تربیت کے دوران تعاون کرنا۔
*دوسرے ہیلتھ کئیر پروفیشنل بھرتی ہونے والی اور رجسٹرڈنرسوں کی براہ راست نگرانی کرنا۔
مہارتیں(Specializations)
مڈوائفری یونٹ منیجر
*کسی مخصوص علاقے،وارڈ یاشعبے میں دیکھ بھال کی سہولت مہیا کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔
*پیچیدہ کیسز کے دوران وہ کلینیکل مڈوائفز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
*مختلف جگہ پر سٹاف اور ریسرچ کی سہولت مہیا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
مڈوائفری ایجوکیٹر(Midwifery Educator)
*مڈوائفری ایجوکیٹر مڈوائفری طالب علموں کی معلم ہے۔
*پروفیشنل ڈیویلپمنٹ پروگراموں کی تیاری اور انہیں رائج کرنے میں مدد دینا۔
*تعلیمی وسائل کاانتظام کرنا۔
مڈوائفری منیجر
*مالیاتی وسائل ،عملہ اور پالیسی سے متعلق مؤثر انتظامات کی ذمہ دار ہوتی ہے۔
*کسی مخصوص جگہ یاپورے ہسپتال میں محفوظ اور کم خرچ مڈوائفری سہولت مہیا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
مڈوائفری ریسرچر(Midwifery Reseacher)
مڈوائفری ریسرچر مڈوائفری سے متعلق تمام شعبوں میں ریسرچ کااہتمام کرتاہے مثلاً:
*مڈوائفری دیکھ بھال
*مڈوائفری اور مڈوائفز کو متاثر کرنے والے معاملات
*ماں اور نوزائیدہ کی صحت سے متعلق پالیسی
ذاتی خصوصیات
*بات چیت کی ماہر۔
*ذمہ دار اور قائدانہ صلاحیتوں کی مالک۔
*ایمرجنسی کی صورت میں فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت۔
*دباؤ کے تحت کام کرنے کی اہل۔
*حوصلہ مند اور برداشت کی صلاحیت۔
*ذہنی اور جسمانی اہلیت۔
*ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت


Views: 5337