Audiology

 

AUDIOLOGY

Hearing is one of our most vital senses, and audiologists are experts in the management of the auditory and balance disorders. Audiologist specialize in the study of normal and impaired hearing, prevention of hearing loss, identification and assessment of hearing and balance problems and rehabilitation of persons with hearing and balance disorders. Audiologists are professionals who work with people that exhibit hearing, balance, and related ear problems. They examine individuals of all ages and identify those with the symptoms of hearing loss and other auditory, balance, and related neural problems. They then assess the nature and extent of the problems and help manage them. Using audiometers, computers, and other testing devices, they measure the loudness at which a person begins to hear sounds, his/her ability to distinguish between sounds, and the impact of hearing loss or balance problems on an individual’s daily life. Audiologists interpret these results and may coordinate them with medical, and psychological information to make a diagnosis and determine a course of treatment. 

Career Opportunities

Most Audiology jobs are in private clinics of physicians and audiologists; in hospitals; and in outpatient care centers. Some jobs are in educational services, including elementary and secondary schools. Other jobs for audiologists are in health and personal care stores, including hearing aid stores; scientific research and development services; and State and local governments. Some audiologists specialize in work with the elderly, children, or hearing-impaired individuals who need special therapy programs. Others develop and implement ways to protect workers’ ears from on-the-job injuries. They measure noise levels in workplaces and conduct hearing protection programs in factories, as well as in schools and communities. A small number of audiologists are self-employed in private clinics. They provide hearing health care services in their own offices or work under contract for schools, health care facilities, or other establishments There are numerous opportunities for a graduate of B.Sc. M.Phil, PhD and Specializations Courses are available worldwide. Graduates are also eligible to apply for the foreign and local scholarships for higher studies as offered by HEC.

ماہر سماعت(Audiologist)
انسانی حس سماعت میں پیداہونے والی مختلف بیماریوں کاعلاج کرناایک ماہر سماعت کی ذمہ داری ہے جوکہ غیر طبی طریقہ علاج سے مکمل طورپر سماعت سے محروم اور زبان وبیان میں مختلف خرابیوں کے شکار مریضوں کی جزوی یامکمل بحالی میں مدد کرتے ہیں۔
ذمہ داریاں اور کرنے کاکام
ایک ماہر سماعت کاطریقہ کار اور ذمہ داریاں ذیل میں دی گئی ہیں۔
*ایک ماہر سماعت مختلف اقسام کے ٹسٹ اور تکنیکیں استعمال کرتے ہوئے متعلقہ مریض کی قوت سماعت میں خرابی اور اس کے مقام کاصحیح تعین کرتاہے لیکن اس سے قبل وہ مرض کی وجوہ اور پس پردہ معلومات مریض اوراس کے اہل خانہ سے گفت وشنید اور انٹرویو کے ذریعے سے حاصل کرسکتاہے تاکہ درست تشخیص اور طریقہ علاج اپنایاجاسکے۔
*مختلف ٹسٹوں کی رپورٹ اور نتائج کواکٹھا کرنااور مختلف پریکٹیشنرز کو بھجوانا۔
*قوت سماعت سے محروم افراداور ان کے اہل خانہ کو بحالی کے عمل کے دوران مدد اور رہنمائی مہیاکرنا۔
*درست سماعت کے لئے مدد دینے والے آلات کوتجویز اور نصب کرنااور مریضوں کو ان کاصحیح طریقہ استعمال سمجھانابھی ماہر سماعت کے دائرہ کار میں آتاہے۔
*مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والے افراد،پائلٹ اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی سماعت کی درستگی کے درجات ان کے کام کی نوعیت کے لحاظ سے چیک کرنابھی ماہر سماعت کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔
*صنعتی اداروں میں سماعت کے تحفظ اور شور پر قابوپانے کے لئے مختلف طریقہ کار ماہر سماعت کی مدد سے تجویز کئے جاتے ہیں ،بچوں اور بڑوں میں ہکلاہٹ پر قابوپانے اور چبانے اور نگلنے کے عمل کے دوران ہونے والی تکالیف کا علاج بھی ماہر سماعت کے پاس موجود ہوتاہے۔
*Cleft palate،سماعت سے محروم، دماغی فالج یادیر سے بولنے والے افراد کاعلاج کرنا۔
*ماہر سماعت تعلیم طب یاڈینٹل کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ بھی کام کرسکتے ہیں اور اپنے شعبے سے متعلق مسائل کے حل میں مدد دیتے ہیں۔

حالات کار:
*Speech Pathologistدیگر شعبوں میں کام کرنے والے ماہرین کے ساتھ ایک ٹیم کے طورپر بھی کام کرسکتے ہیں اور انفرادی طورپر مختلف اسپتالوں اور کلینکس میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
ذاتی خصوصیات
*ایک ماہر سماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ زبان وبیان میں مہارت اور دوسروں سے بات چیت کرنے میں دلچسپی رکھتاہو۔
*اپنے ذات پر اعتماد اور دوسروں سے ہمدردی اور مدد کے جذبات رکھتاہو اور پیچیدہ اور غیرمعمولی حالت میں بھی کام کرنے کی اہلیت رکھتاہو۔


Views: 18071