Operation Theatre Technology

آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن
(Operation Theater Technician)

آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن آپریشن تھیٹر میں استعمال ہونے والے آلات کی ترتیب اور تیاری کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔وہ آپریشن کے دوران ماہر جراحی(Surgical) اور بے ہوشی کی مدد بھی کرتے ہیں۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
*مریضوں کی تھیٹر اور وارڈز میں منتقلی۔
*آپریشن سے قبل کمرے کی تیاری۔
*آلات جراحی کو لگانا،چیک کرنا اور جوڑنا۔
*سرجن ،ماہر بیہوشی اور سرجیکل نرسز کی مدد کرنا۔
*دی گئی ہدایات کے مطابق آپریشن کے کمرے میں موجود تمام مشینوں اور آلات کو ترتیب میں لانا۔
*بے ہوشی اور عمل جراحی کے لئے درکار حالت میں مریض کو لانا۔
ذاتی خصوصیات
*میل جول اور بات چیت کی صلاحیت رکھنا۔
*دی گئی تفصیلات پر توجہ سے کام کرنا۔
* دباؤ کے تحت کام کرنے کی صلاحیت۔
*کم سے کم نگرانی میں باکل درست کام کرنے کااہل۔
*اچھی جسمانی اور ذہنی صحت کامالک


Views: 18564