کارڈیک ٹیکنالوجسٹ
ایک کارڈیک ٹیکنالوجسٹ امراض قلب کی تحقیق ،تشخیص اور علاج کے سلسلے میں تکنیکی خدمات انجام دیتاہے۔کارڈیالوجی ٹیم کے رکن کی حیثیت سے امراض قلب کے علاج کے لئے مخصوص مشینوں اور آلات کے استعمال میں مہارت رکھتاہے۔
ذمہ داریاں اور کرنے کے کام
*الیکٹرک کارڈیوگرافی(ECG):اس عمل کے دوران دل کی الیکٹریکل ایکٹیویٹی کی ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن کی گنتی اور ترتیب جانچی جاتی ہے۔
*ایمبیولیٹری مانیٹرنگ(Ambulatory Monitoring):ایک پورٹیبل ای سی جی مانیٹر پر چوبیس گھنٹے دل کی کارکردگی کاجائزہ لیکر اس کو تجزیاتی طورپر کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر دوبارہ چلانا۔
*Pace Maker Implant Testing: کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر پیس میکر کی ٹیسٹنگ اور ری۔پروگرامنگ کرنا۔
*Exercise ECG Stress Testing: مختلف مشینوں پر ورزش کرنے کے دوران مریض کی دھڑکن اور دلی کیفیات کو ریکارڈ کرنااور کسی بھی غیرمعمولی دھڑکن کی کیفیت تشخیص کرنا۔
*Echocardiography: الٹراساؤنڈ آلات درست طریقے سے لگاناتاکہ دل کے اندر والو کی کسی بھی غیرمعمولی کارکردگی اور خون کے بہاؤ کا سکین(Scan)کیاجاسکے۔
*Cardiac Catheterisation: Interventional Procedure کے دوران ECGاور خون کے دباؤ کامکمل ریکارڈ رکھنا۔
ذاتی خصوصیات
*Cardiac Research: ذیل میں بیان کی گئی مختلف تکنیکوں کو استعمال میں لاتے ہوئے کارڈیوویسکولر ادویات اور بیماریوں کے متعلق تحقیق کرنا۔
*تجزیاتی نقطہ نظر سے محتاط طریقے پر کام کرنامریضوں کے لئے مددگار اور ہمدردانہ رویہ رکھنا۔
*اپنے پیشے میں ہونے والی نئی تبدیلیوں کو سیکھنے کے لئے پر عزم ہونا۔
*ایک ٹیم کے طورپر کام کرنے کی صلاحیت رکھنا۔
Views: 24966