Dental Assistant
ماہردندان کے مددگار کے طورپر کام کرتے ہوئے مریضوں کو معائنہ کے لئے تیار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ماہر دندان اور ڈینٹل تھراپسٹ کی مسوڑھوں،دانتوں اور منہ کی تکالیف کاعلاج کرنے کے دوران مدد کرتے ہیں، بعض اوقات ڈینٹل اسسٹنٹ کو معلوماتی ڈیسک پر کام کرنے کے مواقع بھی ملتے ہیں۔
ذمہ داریاں اور کرنے کاکام
ایک ڈینٹل اسسٹنٹ کے کام کی نوعیت اور ذمہ داریوں کی فہرست درج ذیل ہے۔
*مریضوں کااستقبال اور معائنے کے لئے تیار کرنا۔
*دانتوں کے علاج اور سرجری کے لئے درست آلات اور مواد کی فراہمی اور تیاری کرنا۔
*معائنہ اور علاج کے دوران ڈاکٹر کو مختلف مواداور آلات مہیاکرنا۔
*منہ کی کسی بھی سرجری سے پہلے اور بعد میں مریضوں کو سن کرنے کے عمل کے متعلق آگاہی دینا۔
*علاج کے دوران استعمال ہونے والے تمام جراحی آلات کو جراثیم سے پاک کرنا۔
*متعلقہ کمرے کو صاف ستھرا رکھناتاکہ تابکاری کے اثرات سے کوئی انفیکشن نہ پھوٹنے پائے۔
*ڈینٹل ایکسیریز کو دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق آویزان کرنایافائل میں لگانا۔
*مریضوں کو اپارٹمنٹس دینا، علاج کاپوراریکارڈ رکھنا، ان کو اگلے دورے کے لئے یاددہانی کروانابھی ڈینٹل اسسٹنٹ کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔
*ادائیگی اور حسابات کاریکارڈ تیار کرنااور دیگر دفتری فرائض انجام دینا۔
ذاتی خصوصیات
*ہاتھ سے کام کرنے میں مہارت رکھتاہو۔
*دی گئی ہدایات کوپوری طرح سمجھ کر کام کرنے کی صلاحیت رکھتاہو۔
*لوگوں سے میل جول اور بات چیت کرنے میں ماہر ہو۔
بہترین انتظامی صلاحیتوں کامالک ہو۔
*صحت عامہ کے لئے کام کرنے میں دلچسپی رکھتاہو۔
Views: 7604